• 25 اپریل, 2024

نیا سال مبارک

حسبِ معمول دسمبر بھی گزر جائے گا
سال اک ماضی کے مدفن میں اُتر جائے گا

وقت خود کار مشینوں کی طرح چلتا ہے
بے نیاز اس سے کوئی ساتھ ہے یا رُکتا ہے

ہم سے اس سال جو بچھڑے ہیں وہ یاد آئیں گے
سال آئندہ میں کچھ اور بچھڑ جائیں گے

کس کو معلوم ابھی باقی ہے مدت کتنی
اپنے مولا کو منا لینے کی مہلت کتنی

شان سے روز نئی جلوہ گری ہے اُس کی
نظمِ فطرت میں یہ سب کاریگری ہے اُس کی

ہر نئی رات نیا دن ہو مبارک یا رب
سالِ آئندہ ہو ہم سب کو مبارک یا رب

احمدیت کا شجر پھولے پھلے ہم دیکھیں
پیارے آقا رہیں خوش باش یہ ہر دم دیکھیں

خوش رہے مجھ سے تو میں تجھ سے ہوں راضی پیارے
تیر ی آغوش میں آئے مری باری پیارے

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

مسجدبیت الجامع شکاگومیں بین المذاہب تقریب

اگلا پڑھیں

جماعت احمدیہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کا تربیتی پروگرام