• 18 اپریل, 2024

قرآن کریم پڑھنے کی تاکید

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’قرآن کریم کی اہمیت ،اس کے مقام،اس پر عمل کرنے کی ضرورت اور کس طرح عمل کرنا ہے،کن لوگوں کے لئے یہ زندگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے،انسانی زندگی پر اس کے کیا اثرات ہیں ،غرض کہ بے شمار باتیں ہیں جن کی تفصیل ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بتائی ہے۔اس لئے کہ نہ صرف ہم اس عظیم شرعی کتاب پر عمل کرکے اپنی روحانی، دینی، اخلاقی ترقی کا سامان کریں بلکہ دنیاوی ترقی کے بھی سامان کریں…میں نے جائزہ لیا ہے ہم میں سے …بہت سے ایسے ہیں ،بڑی تعداد ایسی ہے جو…قرآن کریم کا حق ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتے…مطلب یہ ہے کہ جس توجہ سے پڑھنا چاہئے اس طرح نہیں پڑھتے۔ اگر پڑھا بھی تو بے دلی سے تھوڑا سا پڑھ لیا۔تو بہرحال اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے…پس اس کا پڑھنا اور پڑھ کر سمجھنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ ہدایت دلائل کے ساتھ ہے ۔تم لوگوں کو صرف یہ حکم نہیں دے دیا کہ تم اس کو پڑھو، اس میں ہدایت ہے بلکہ ہر ہدایت کی دلیل دی گئی ہے۔ اس کو سمجھو،پڑھو اور اپنے اوپر لاگو کرو کیونکہ دلائل کے ساتھ سمجھی ہوئی بات پر عمل دل کی گہرائی سے ہوسکتا ہے، حقیقی رنگ میں ہوسکتا ہے،اس ہدایت کی روح کو سمجھتے ہوئے ہوسکتا ہے…اور پھر یہ بھی اعلان فرمایا کہ اس میں فرقان بھی ہے۔ ایسے ٹھوس اور بیّن دلائل ہیں جو حق اور باطل میں فرق کردیتے ہیں۔ اس پر عمل کرنے والابھی دوسروں سے مختلف نظر آتاہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 11 جولائی 2014ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 فروری 2020