• 18 اپریل, 2024

مجلس خدام الا حمدیہ یوکے کے تحت واقفین نو کی پہلی تربیتی کلاس

وقف نو ڈیپارٹمنٹ مجلس خدام الا حمدیہ یوکے نے اس امر کو ضروری سمجھا کہ تمام واقفین نو کو وقف کی اہمیت اور اسلام احمدیت کی خدمت سے آگاہی دینے کے لئے ایک تربیتی کلاس منعقد کی جائے۔ اس تربیتی کلاس میں واقفین نو نے حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے تجویز کردہ مختلف Careers پر آگاہی حاصل کی۔ اس کے علاوہ وقف کی اہمیت پر بھی مختلف سیشنز منعقد کئے گئے۔ میدان عمل میں مصروف و خدمت بجا لانے والے واقفین نو نے بھی اپنے اپنے تجربات پیش کئے، نیز وقف کے لئے پیش کرنے کا تمام پراسس بھی بتایا گیا اور مجلس سوال و جواب بھی منعقد کی گئی۔ اس تربیتی کلاس کا سب سے اہم حصہ واقفین نو کی حضور انور ایدّ ہ اللہ کے ساتھ ایک نشست/ کلاس تھی جو کہ مورخہ 23 فروری 2020ء کو ایوان مسرور اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں منعقد ہوئی جس میں واقفین نو کی تعداد قریباً 800 تھی۔

واقفین نو کی یہ تربیتی کلاس مورخہ 22 فروری 2020ء کو ایوان مسرور اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی اجلاس صبح 9:30 بجے شروع ہوا جس کی صدارت مکرم لقمان احمد کشور، انچارج وقف نو مرکزیہ نے کی۔

مکرم لقمان احمد کشور نے اپنے افتتاحی خطاب میں واقفین نو سے حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی روشنی میں مختلف نصائح کیں۔

افتتاح خطاب کے بعد واقفین نو کو وقف نو اسکیم پر ایک Documentary بھی دکھائی گئی جسے تمام شاملین نے بہت سراہا۔ بعد ازاں ایک اوپن فورم کا انعقاد ہوا جس میں چند مہمان بھی مدعو تھے اور اس فورم میں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی روشنی میں واقفین نو کی ذمہ داریوں پر بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں مکرم احمد فواد بھٹی کے ساتھ ایک اسکائپ ویڈیو کال کا اہتمام کیا گیا جو اِس وقت بطور واقف زندگی نائیجریا میں خدمات بجا لا رہے ہیں۔

اس اسکائپ ویڈیو کال کے بعد تمام واقفین نو کو عُمر کے اعتبار سے چار مختلف گروپس میں تقسیم کر دیا گیا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

  1. 15-18 سال کے واقفین کو اِس وقت جامعہ میں متعلم دو مربیان کے ساتھ سیشن ہوا۔
  2. وہ واقفین نو جو کہ Medicine کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں کا AMMA (Ahmadiyya Muslim Medical Association) کے ساتھ سیشن ہوا۔
  3. 19-23 سال کے واقفین نو کے لئے 1to 1 Career Guidance and Counselling کا بھی سیشن ہوا۔
  4. اس کے علاوہ مختلف کیرئیر ڈیسک بھی رکھے گئے جہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی / فیلڈز میں کام کرنے والے ہنر مند افراد Professionals مشورہ دینے کے لئے موجود تھے۔
  5. آخر میں وہ واقفین نو جنہوں نے اپنا فیلڈ پسند کر لیا ہوا ہے اور اُس فیلڈ میں جاب/ پڑھائی کر رہے ہیں کا ایک پینل کے ساتھ سیشن ہوا جس میں اِن متعلقہ فیلڈز میں جماعت کی خدمت کرنے کے بارے آگاہی د ی گئی۔

نماز ظہر و ظہرانہ کے بعد ’’TED TALK‘‘ کے طرز پر ایک سیشن منعقد ہوا جس کا نام ’’ In the eyes of Waqifeen-e-Nau تھا۔‘‘ اس سیشن میں اُن چار واقفین نو کے ساتھ نشست ہوئی جو کہ اس وقت جماعت میں مختلف دفاتر میں خدمات بجالا رہے ہیں، یہ سیشن نماز عصر تک چلا۔

نماز عصر کی ادائیگی کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس خدام الا حمدیہ یوکےکے ساتھ ایک سیشن منعقد ہوا جو کہ نماز مغرب تک چلا ۔

بعد ازاں مکرم عابد خان کے ساتھ واقفین نو کا ایک سیشن ہوا جس میں اُنہوں نے اپنی ڈائری پیش کی۔

نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد واقفین نو کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد رات کو سونے کا انتظام جامعہ احمدیہ میں کیا گیا تھا۔ الحمدللہ اس تربیتی کلاس میں تمام واقفین نو کو حضور انور ایدّہ اللہ کی اقتداء میں نمازیں ادا کرنے کی توفیق ملی۔ اس کلاس میں شاملین کی تعداد 467 رہی۔ اس تاریخی کلاس میں برطانیہ بھر سے واقفین نو نے شمولیت اختیار کی۔

پچھلا پڑھیں

ضروری اعلان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اپریل 2020