• 25 اپریل, 2024

جلسہ مصلح موعود ؓ سسکاٹون جماعت

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موٴرخہ 20 فروری 2020ء کو سسکاٹون جماعت نے جلسہ مصلح موعود ؓکا انعقاد کیا جس میں قریباً 275 افراد جماعت نے شرکت کی۔ جلسے کی صدارت مکرم سید تنویر احمد شاہ صاحب امیر جماعت سیسکاٹون نے کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ مکرم توقیر صاحب نے کی اور بعد میں اس کا اردو ترجمہ پیش کیا۔ انگریزی ترجمہ مکرم احسن شاہ صاحب نے پیش کیا۔ اسکے بعد نظم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکرم راجہ مقصود احمد صاحب نے پڑھی۔ جس کا انگریزی ترجمہ حماد چیمہ صاحب نے پیش کیا۔پروگرام کی پہلی تقریر اردو میں مکرم فضل احمد ساجد صاحب نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور کردار پیشگوئی کی روشنی کے عنوان پر کی۔ اس کے بعد مکرم غلام رسول صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود ؓ اردو میں پڑھی اس کا ترجمہ انگریزی میں مکرم ڈاکٹر مشرف نوید صاحب نے پیش کیا۔ پروگرام کی آخری تقریر انگریزی میں مکرم مربی سعد حیات باجوہ صاحب نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کارہائے نمایاں کے موضوع پر کی . اس کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی پر کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام حاضرین جلسہ نے شرکت کی یہ کوئیز آن لائن لنک کے ذریعے سے انعقاد کیا گیا اور اس میں صحیح اور جلد جواب دینے پر انعامات دیے گئے۔ پروگرام کے آخر پر مکرم امیر صاحب سید تنویر احمد شاہ صاحب نے اختتامی ریمارکس دیے دعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا اس کے بعد احباب جماعت کو کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: شفیق احمد قریشی۔ سیکرٹری اشاعت سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ