• 24 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 1 جولائی 2020ء

افریقہ میں متأثرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی/تنزانیہ کے تعلیمی ادارے کھل گئے/ آسٹریلیا میں  دوبارہ لاک ڈاؤن/سویٹزرلینڈ میں نئی قرنطینہ پالیسی کا اطلاق/سپین -پرتگال بارڈر کھل گیا/قطر میں لاک ڈاون میں مزید نرمی/نائجیریا میں  جون کے مہینہ میں کورونا متأثرین میں انتہائی اضافہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ5لاکھ 60ہزار                        اموات: 5لاکھ12ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 5218590
یورپ 2692086
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1077426
جنوب مشرقی ایشیا 808906
افریقہ 306794
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 217146

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2573393 126573 35757 370
2 برازیل 1368195 58314 24052 692
3 روس 647849 9320
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 4ہزار

اموات: 10ہزار 1سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ 92ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 151209 2657 6945 128
2 مصر 68311 2953 1557 81
3 نائجیریا 25694 590 561 17

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ12ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 53لاکھ78ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 7لاکھ88ہزار لوگ Recover ہوئے،اس کے بعدامریکہ میں 7لاکھ20ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 22ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ36ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں3ہزار5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • افریقہ میں متأثرین کی کل تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد  بھی 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ اب تک Recover ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار ہے۔ (افریقن نیوز)
  • تنزانیہ میں  تعلیمی ادارے تقریبا 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھل چکے ہیں۔البتہ حکومت کی طرف سے تمام تعلیمی اداروں کو سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ (افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کورونا متأثرین میں  مسلسل اضافہ جاری ہے۔  جون  کے مہینہ میں متأثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔جبکہ یہ تعداد  مئی کے آخر میں  محض 10 ہزار تھی۔اسی طرح  تقریبا 303 اموات ہوچکی ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • آسٹریلوی حکام نے کورونا کے خدشہ کے پیش نظر ملک میں چیدہ چیدہ مقامات پر دوبارہ لاک ڈاؤن کا ارادہ کیا ہے۔ چنانچہ اسی ضمن میںMelbourne اور اس کے مضافات میں تقریبا 3 لاکھ افراد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
  • سوٹزرلینڈ حکومت نے    کورونا سے زیادہ متأثر ہونے والے ممالک سے آنے والے مسافروں پر  قرنطینہ کے نئے قوانین کا اطلاق کردیا ہے۔ان ممالک میں سویڈن بھی شامل ہے۔اسی طرح حکومت نے پہلے ہی ملک میں ماسک پہننے کی پابندی لاگو کر رکھی ہے۔ (الجزیرہ)
  • سپین اور پرتگال کے مابین واقع بارڈر  بھی اب کھول دیا گیا ہے۔16 مارچ سے دونوں ممالک کے بارڈرز کورونا کی شدت کی وجہ سے بند کردئے گئے تھے۔ (الجزیرہ)
  • قطر میں کورونا مریضوں میں   خاطر خواہ کمی کے بعد آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں نرمی کی جانے لگی ہے۔ حال ہی میں اب مساجد کے علاوہ ریستوران اور دیگر ہوٹلوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

انبیاء اور ترتیب قرآن حکیم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2020