• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں :۔ اَفْضَلُ الذِّکْرِ: لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ،وَ اَفْضَلُ الدُّعَاءِ :اَلْحَمْدُللہِ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’بہترین ذکر لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ہے یعنی اس بات کا اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بہترین دعا اَلْحَمْدُللّٰہِ ہے یعنی سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں‘‘۔

حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
ذکرِالٰہی کرنے والے اور ذکرِ الٰہی نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہےیعنی جو ذکرِ الٰہی کرتا ہے وہ زندہ ہے اور جو نہیں کرتا وہ مردہ ہے۔

(بخاری کتاب الدعوات)

حضرت مسیحِ موعوؑ دعا کی اہمیت بیان کرتے ہوئےفرماتے ہیں کہ:
’’اگر تم چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔ جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا‘‘۔

(ملفوظات جلد7 صفحہ309)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اکتوبر 2020