• 19 اپریل, 2024

نمازجنازہ حاضر و غائب

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالى نے مؤرخہ21اکتوبر 2021ء بروز جمعرات 12 بجے دوپہر اسلام آباد ٹلفورڈ برطانىہ مىں درج نماز جنازہ پڑھائے۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ امۃ الباسط شاہد صاحبہ اہلىہ مکرم مولانا عطاء الکرىم شاہد صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ (ىوکے)

15 اکتوبر کو 80 سال کى عُمر مىں وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت قاضى عبد السلام بھٹى صاحب کى بىٹى اور حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھرى مرحوم کى بہُو اور مکرم مولانا عطاء المجىب راشد صاحب (امام مسجد لندن) کى بھابھى تھىں۔ مرحومہ بہت دىندار، عبادت گذار اور خلافت سے دلى محبت اور اخلاص کا تعلق رکھنے والى، غُرباء کى ہمدرد اور جماعتى تحرىکات مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىنے والى اىک نىک خاتون تھىں۔ اپنے ربوہ قىام کے دوران لجنہ کے کاموں مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىا کرتى تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں اىک بىٹى اور دو بىٹے اور متعدد نواسے نواسىاں اور پوتے پوتىاں شامل ہىں۔

 نماز جنازہ غائب

-1 مکرمہ مسرت بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم محمد اشرف صاحب

 6 اکتوبر 2021 کو 69 سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے مقامى سطح پر صدر لجنہ کے طورپر خدمت کى توفىق پائى ۔صوم وصلوۃ کى پابند، تہجد گزار، متوکل على اللہ، ملنسار، خوش مزاج اىک نىک اور مخلص خاتون تھىں۔ عہدىداران بالخصوص مربىان کى بہت عزت کرنے والى اور خلافت کى فدائى تھىں۔ حضورانور کے خطبات اور خطابات بڑى باقاعدگى اور اہتمام سے سنتى تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھى۔ پسماندگان مىں مىاں کے علاوہ پانچ بىٹے اور تىن بىٹىاں شامل ہىں۔ آپ کے اىک بىٹے مکرم کاشف على صاحب مربى سلسلہ ہىں۔

-2 مکرم بشىر الدىن محمود صاحب (امرىکہ)

24ستمبر 2021 کو 79 سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مقامى جماعت Fitchburg مىں بطور صدر خدمت کى توفىق پائى۔ بہت دعا گو، تہجد گزار اىک نىک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت سے بہت پىار اور عقىدت کا تعلق تھا۔ بچوں اور بڑوں سب کو جماعت اور خلافت سے وابستہ رہنے کى تلقىن کرتے تھے۔ تبلىغ کا بہت شوق تھا ۔گرجا گھروں اور ىہودىوں کى عبادت گاہوں مىں جاکر بھى اسلام واحمدىت کا پىغام پہنچاتے رہے ۔مقامى اخبارات مىں کئى بار آپ کے انٹروىو بھى چھپتے رہے۔ مرحوم موصى تھے ۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ دو بىٹے شامل ہىں۔

-3 مکرمہ نور بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم فضل الکرىم صاحب (درگارام پور ضلع برہمن بڑىہ۔ بنگلہ دىش)

8۔اگست 2021 کو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ لمبا عرصہ مقامى مجلس مىں صدر لجنہ کے طور پر کام کرتى رہىں۔ جماعت کے جو بھى لوگ آتے ان کى خود بڑے شوق سے مہمان نوازى کرتى تھىں۔ تقرىبا ہر رمضان مىں اعتکاف کرتى تھىں۔ مالى قربانى اور صدقہ و خىرات مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىتى تھىں۔خلافت سے بے حد محبت تھى۔ آپ کى اىک نواسى کى شادى مکرم راسل سرکار صاحب (مربى سلسلہ) کے ساتھ ہوئى ہے۔۔ مرحومہ موصىہ تھىں اور زندگى مىں ہى حصہ جائىداد اداکر دىا تھا۔

-4 مکرم تنوىر احمد صاحب۔

12۔اگست 2021 کو 33 سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نىک مخلص اور فرمانبردار نوجوان تھے اور اللہ کے فضل سے موصى تھے۔ پسماندگان مىں والدىن کے علاوہ تىن بھائى اور دو بہنىں شامل ہىں ۔

-5 مکرمہ سىدہ ہادى ناصر صاحبہ اہلىہ مکرم مرزا مشتاق احمد ناصر صاحب مرحوم (کىنىڈا)

3۔ اکتوبر 2021 کو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے لمبا عرصہ لجنہ اماء اللہ کے مختلف شعبوں مىں خدمت کى توفىق پائى ۔ سعودى عرب مىں قىام کے دوران وہاں لجنہ کى تنظىم قائم کرنے کے علاوہ اىک حج اور متعدد عمرے کرنے کى توفىق ملى۔ صوم وصلوۃ کى پابند، تہجد گزار، باقاعدگى سے تلاوت قرآن کرىم کرنے والى، ہمدرد، مہمان نواز، اعلىٰ اخلاق کى مالک، اىک نىک اور مخلص خاتون تھىں۔ خلافت سے والہانہ عقىدت کا تعلق تھا۔ پسماندگان مىں اىک بىٹا اور تىن بىٹىاں شامل ہىں۔ آپ کى اىک بىٹى مکرمہ مىنا ناصر صاحبہ لجنہ اماء اللہ کىنىڈا مىں نىشنل سىکرٹرى تحرىک جدىد کے طورپر خدمت کى توفىق پارہى ہىں۔

-6 مکرمہ آصفہ شرىف صاحبہ اہلىہ مکرم پروفىسرمحمد شرىف صاحب

14۔اکتوبر 2020 کو بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کى پابند، بڑى ہمدرد، اچھے اخلاق کى مالک اىک نىک مخلص اور باوفا خاتون تھىں اور اللہ کے فضل سے موصىہ تھىں۔

اللہ تعالىٰ تمام مرحومىن سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہىں اپنے پىاروں کے قرب مىں جگہ دے۔ اللہ تعالىٰ ان کے لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے اور ان کى خوبىوں کو زندہ رکھنے کى توفىق دے۔ آمىن۔ ادارہ الفضل کى طرف سے تعزىت قبول فرمائىں۔

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29؍اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 نومبر 2021