• 25 اپریل, 2024

اعلان ولادت

  • مکرم طاہر احمد ۔ کینیڈا سے یہ اعلان بھجواتے ہیں:

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مورخہ 16 جنوری 2022ء کو خاکسار کوبیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل کرتے ہوئے بچی کا نام ’’عروفہ طاہر‘‘ تجویز کیا ہے۔

بچی مکرم چوہدری جاوید احمد بسمل عمر کوٹ وکارکن تحریک جديد کی پوتی، مکرم چوہدری غلام احمد وننگ مرحوم (واقف زندگی) کی پڑپوتی اور مکرم رانا حنیف احمد (اسیران راہ مولی) کی نواسی ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو با عمر، صالحہ ، خادم دین اور والدین کیلئے قرۃالعین بنائے (آمین)

  • مکرمہ ثمینہ جاويد اہلیہ مکرم صوفی جاويد اقبال شاہد (مرحوم) ملائيشيا سے یہ اعلان بھجواتی ہيں:

اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے خاکسار کے بڑے بیٹے عزيزم ناصر احمد جاويد (وقف نو) اور بہو عزيزہ فرح ناز بنت مکرم اعظم احمد (انچارج روٹی پلانٹ، جلسہ سالانہ قاديان) کو مورخہ 13 جنوری 2022ء کو پہلی بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔

پيارے آقا نے ازراہ شفقت نومولود کا نام ’’زويا جاويد‘‘ تجویز کیا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں منظوری بھی ارسال فرمائی ہے۔ عزيزم ناصر احمد جاويد، مکرم ڈاکٹر صوفی علی محمد (سابق معلم) کے پوتے ہيں اور عزيزہ فرح ناز، مکرم نذير احمد (درويش نمبر 8 قاديان) ابن بابا نور محمد صاحب باورچی خاندان حضرت مسیح موعودؑ کی نواسی ہيں۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر دے، نيک اور خادم دين بنائے اور والدين کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہو۔آمين ثم آمين۔

ادارہ کی جانب سے مبارکباد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جنوری 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ