• 20 اپریل, 2024

ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ لوئر ریور ریجن گیمبیا

ریجنل صدر صاحبہ لجنہ محترمہ سیدہ سارہ حنیف لکھتی ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے ایک ریجن لوئر ریور ریجن کی مجلس لجنہ اماء اللہ کو اپنا ریجنل اجتماع برائے لجنات و ناصرات الاحمدیہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ علٰی ذٰلک

یہ اجتماع ایک روزہ تھا اور مؤرخہ 31؍دسمبر بروز ہفتہ کو مانساکونکو (ریجنل ہیڈ کوارٹر) کے مشن ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجتماع کی تیاری کے سلسلہ میں نصاب بنایا گیا اور تمام مجالس کو بروقت اطلاع کی گئی۔

اجتماع کا افتتاحی اجلاس صبح گیارہ بجے ہوا۔ جس کی صدارت صدر صاحبہ لجنہ نے کی۔ جس میں انہوں نے حضور انور کا جلسہ سالانہ قادیان کے خطاب میں لجنہ کو دیا گیا پیغام پڑھ کر سنایا۔ افتتاحی دعا کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ جن میں نماز، حفظ قرآن، حفظ احادیث مقابلے کروائے گئے۔

ان مقابلہ جات کے بعد ایک مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی جس میں نماز باجماعت کا صحیح طریق و مسائل، بدعات اور مالی قربانی پر تفصیل سے بات کی گئی اور سب نے اجتماع کے اس حصہ کو بہت پسند کیا اور دلچسپی لی۔

نماز ظہر و عصر جمع کر کے ادا کی گئی۔ اس کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔ کھانے کے بعد اختتامی تقریب ہوئی۔ جس میں خاکسار (ایریا مشنری) نے تقریر کی۔ جس میں خاکسار نے اسلام احمدیت میں لجنہ کی قربانیوں اور اعلیٰ مثالوں کو بیان کرتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کرنے اور ان کو خلافت سے چمٹے رہنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد اختتامی دعا ہوئی اور یوں اس اجتماع کا انجام بخیر ہوا۔ الحمد للّٰہ

اس اجتماع کی کل حاضری 45 رہی۔ اس میں خاص بات یہ رہی کہ اجتماع میں شمولیت کے لئے بعض لجنہ تقریباً 60 سے 70 کلومیٹر کے کچے راستوں کا سفر طے کرکے پہنچیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو مبارک کرے اور اس کے دور رس نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(مرسلہ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل آئن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ آسٹریا کی تبلیغی سرگرمیاں

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی