• 23 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 14؍جنوری 2023ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ حاضر اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائیں۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم رانا غلام عباس صاحب ابن مکرم عبد الحئی صاحب (لندن)

15؍دسمبر 2022ء کو73 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم لمبا عرصہ تک رحمان کالونی ربوہ میں مقیم رہے۔ دو مرتبہ حج کرنے کی سعادت پائی۔ آپ بہت دعا گو، دیندار، نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم رانا سعادت احمد صاحب مرحوم کارکن دفتر وصیت ربوہ کے سسر تھے۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم میجر ریٹائرڈ سعید احمد صاحب ابن مکرم چوہدری محمد بوٹا صاحب (ربوہ)

15؍نومبر 2022ء کو 80 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم نے ریٹائرمنٹ کے بعد نائب وکیل الدیوان تحریک جدید اور نائب وکیل المال اول کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت کے پابند، تہجد گزار، تقویٰ شعار، عاشق قرآن اور جماعتی کتب کا گہرا مطالعہ کرنے والے ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم 1/5 حصہ کے موصی تھے۔

-2 مکرمہ رفعت اقبال رندھاوا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اقبال صاحب (ربوہ)

31؍اکتوبر 2022ء کو 78 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ نے تحریک جدید کے تحت گیارہ سال احمدیہ سکول فری ٹاؤن سیرالیون میں خدمت کے علاوہ پانچ سال نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں پڑھانے کی توفیق پائی۔ بہت عمدہ اخلاق کی مالک، دعا گو، پابند صوم وصلوٰۃ، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والی، خلق خدا کی ہمدرد، ایک پروقار شخصیت کی مالک مخلص خاتون تھیں۔خلافت اور جماعت سے محبت ان کے نمایاں اوصاف تھے۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

-3 مکرمہ تسلیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الشکور صاحب (امیر ضلع لودھراں)

13؍دسمبر 2022ء کو 71سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، غربا، مساکین، یتیموں اور بیواؤں کا خاموشی سے خیال رکھنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم عبد الرشید صاحب تحریک جدید کے تحت بشیر آبا دسٹیٹ میں مینجر ہیں۔

-4 مکرم ملک عثمان احمد خان صاحب ابن مکرم ملک سلطان احمد خان صاحب (جرمنی)

22؍دسمبر 2022ء کو 70 سال کی عمر میں جرمنی میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ کا تعلق کنری (سندھ) سے تھا۔ مرحوم مکرم مولانا غلام احمد صاحب فرخ اور مکرم مولانا غلام حسین ایاز صاحب کے بھتیجے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند بہت نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

-5 مکرم چوہدری محمد انور صاحب (ناروے)

یکم جنوری 2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم نے 1958ء سے لے کر 1966ء تک بطور معلم وقف جدید سندھ میں خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجد گزار، چندوں میں باقاعدہ، خلافت سے والہانہ محبت رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ مربیان اور واقفین زندگی کا بہت احترام کرتے تھے۔ جرمنی میں سو مساجد کی تحریک میں خطیر رقم پیش کرنے کی توفیق پائی۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

-6 مکرم عبد الغفور ناصر صاحب ابن مکرم عبد الستار ناصر صاحب (کینیڈا)

26؍اکتوبر 2022ء کو 72 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم قادیان میں پیدا ہوئے۔ آپ نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں کام کرتے رہے۔ آٹواہ (کینیڈا) میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجد کا باقاعدگی سے التزام کرنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت سے بہت پیار اور عقیدت کا تعلق تھا۔ جماعت کی ہر مالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

ادارہ الفضل آن لائن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 فروری 2023

اگلا پڑھیں

اولاد کو خدا تعالیٰ کے فرماں بردار بنانے کی سعی اور فکر کریں