• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

حسنِ سلوک اور حقوق کی ادائیگی

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
ہماری تعلیم تو یہ کہ سب سے نیک سلوک کرو۔ حکام کی سچی اطاعت کرنی چاہئے کیونکہ وہ حفاظت کرتے ہیں۔ جان اور مال اُن کے ذریعہ امن میں ہے اور برادری کے ساتھ بھی نیک سلوک اور برتاؤ کرنا چاہیئے کیونکہ برادری کے بھی حقوق ہیں البتہ جو متقی نہیں اور بدعات و شرک میں گرفتار ہیں اور ہمارے مخالف ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیئے تا ہم اُن سے نیک سلوک کرنا ضروری ہے۔ ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو۔ جو دنیا میں کسی سے نیکی نہیں کرتا وہ آخرت میں کیا اجر لے گا۔ اس لئے سب کے لئے نیک اندیش ہونا چاہیئے۔ ہاں مذہبی امور میں اپنے آپ کو بچانا چاہیئے۔ جس طرح طبیب ہر مریض کی خواہ ہندو ہو یا عیسائی یا کوئی ہو غرض سب کی تشخیص اور علاج کرتا ہے۔ اسی طرح نیکی کرنے میں عام اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔

(الحکم 17 اگست 1902ء صفحہ9)

(داؤود احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یوکے)

پچھلا پڑھیں

نماز جنازہ حاضر و غائب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اپریل 2022