• 18 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم لئیق احمد مشتاق ۔سرینام،جنوبی امریکہ لکھتے ہیں۔
محترمہ جمیلہ پروین اہلیہ محترم حاجی صابر علی ساکن عقب ہسپتال ربوہ کچھ عرصہ صاحب فراش رہنے کے بعد مورٔخہ 26۔اپریل کی سہ پہر بعمر 65سال جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ حضرت شیخ محمد سلطان صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پوتی اور خاکسار کی سب سے چھوٹی پھوپھو تھیں۔

نہایت شفیق، ملنسار ،ڈھیروں دعائیں دینے والی، سب رشتے داروں سے محبت کرنے والی اور رشتے نبھانے والی مثالی خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔مورخہ 27۔اپریل کو مقامی طور پر ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔مرحومہ نے چار بھائی، خاوند،ایک بیٹا ،بہواور دو پوتیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

پھوپھو جان کا اکلوتا بیٹا عزیزم نوید سحرملازمت کے سلسلہ میں بحرین میں مقیم ہے، اور موجودہ حالات اور سفری رکاوٹوں کی وجہ سے والدہ کی تدفین میں شامل نہیں ہو سکا۔

قارئین الفضل سے مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور تمام پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء