• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 02 ۔مئی2020ء

روسی وزیراعظم کورونا کا شکار/  امریکی صدر کنفیوز /سپین میں لاک ڈاؤن ختم/  یونان  نے قابو پالیا/بچوں میں  علامات/ عرب امارات کا ویکسین کی تیاری کرنا

متاثرہ افراد : 33لاکھ63ہزار                           اموات: 2 لاکھ39ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے لاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 57,406
2. اٹلی 27,967
3. برطانیہ 26,771
4. سپینٍ 24,543
5. فرانس 24,342
6. بیلجئم 7594

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد10لاکھ61ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ1 لاکھ64ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ29 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ 12 ہزار ہے۔

(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں85 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں تشویشناک حد تک 6ہزار4سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 14 لاکھ61ہزار
امریکہ 13 لاکھ40ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1 لاکھ 94 ہزار
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 50 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 58 ہزار
ملک 24 گھنٹے میں متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
برطانیہ 6032 171257 674 26771
انڈیا 1993 35043 73 1147
پاکستان 1494 17611 48 406
جاپان 264 14545 22 454

https://covid19.who.int/

  • سپین میں  7 ہفتے بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔(DW)
  • یونان نے کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا  ہے ۔(DW)
  • J.K ROWLING نے کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے  1 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔(CNN)
  • امریکی صحافیوں اور دیگر حکام کا کہنا ہے کہ تین مہینے گزرنے کے بوجود صدر ٹرمپ اس معاملہ پر ابھی تک الجھن کا شکار ہیں۔( CNN)
  • روسی وزیر اعظم بھی کورونا کا شکار۔ (اے آر وائی)
  • متحدہ عرب امارات کے  سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے Stem Cells سے کورونا کی ویکسین تیار کرنا شروع کردیا ہے۔(اے آر وائے)
  • طبی ماہرین کے مطابق ، بچوں میں درج ذیل علامات ہونے کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی طلب کی جانی چاہئیے:
  • رنگ زرد ہوجانا
  • سردی کا گمان ہونا
  • سانس لینے میں دشواری یا اکھڑنا
  • ہونٹوں کے اردگرد نیلاہٹ کے آثار ہونا
  • اچانک دورہ پڑنا
  • پریشان ، یا نیند سے بیدار ہونے میں وقت لگانا
  • زیر ناف درد محسوس ہونا

(بی بی سی)

(انیس احمد ندیمؔ۔جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 03۔مئی 2020ء