• 24 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

ایک افریقی کہاوت ہے کہ ’’کتنا بھی خوبصورت اورمزین تابوت نظر آتا ہو۔ لیکن وہ کسی میں مرنے کی خواہش پیدا نہیں کرسکتا۔‘‘

کہا جاتا ہے کہ یہ ایک پرانی افریقی کہاوت ہے گو افریقی لوگوں میں تابوت کا استعمال عام نہیں۔ شاید اسی وجہ سے اس کہاوت نے جنم لیا ہوگا۔ کیوں کہ جیسا بھی خوبصورت تابوت ہو وہ کسی انسان میں بھی موت کی خواہش نہیں پیدا کرتا۔ یعنی ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔یہ کہاوت ہمیں عبث خواہشات کے پیچھے بھاگنے سے رکنے کا کہتی ہے۔ بظاہر خوبصورت نظر آنے والی چیزیں نظروں کو شاید بھلی معلوم ہوں لیکن شاید وہ کسی کھائی میں کھینچنے کا عندیہ دے رہی ہوں۔

(ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

جامعة المبشرین سیرالیون کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2022