• 25 اپریل, 2024

اعلانات ولادت

۱)مجلس ساؤتھ ورجینیا سے مکرم نعیم ارشد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے چھوٹے بھائی فہیم ارشد صاحب مربی سلسلہ جوفنکس ایریزونا میں خدمت بجا لا رہے ہیں اور انکی زوجہ کو خداتعالی نے اپنے فضل سے مورخہ18 جولائی کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے اور بچے کا نام حضورِانور نے ازراہِ شفقت انصر احمد فہیم عطا فرمایا ہے۔ نومولود محمد ارشدشیخ ساکن ساؤتھ ورجینیا جماعت کا پوتا ہے۔ درخواستِ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ عزیزم کو نیک خادمِ دین بناےَ اور لمبی عمر عطا کرے۔

۲) مجلس ساؤتھ ورجینیا امریکہ سے مکرم عاشرعظیم صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نےمجھے اور میری زوجہ کو اپنے فضل سے مورخہ24 جولائی کوایک بیٹی کے بعد پہلے بیٹے سےنوازا ہے۔ نومولود وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے اور بچے کا نام حضورِانور نے ازراہِ شفقت ثمراحمد عطا فرمایاہے۔نومولود محمد اصغر صاحب ساکن لیہ جماعت پنجاب، پاکستان کا پوتا ہے.درخواستِ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ عزیزم کو نیک خادمِ دین بناےَ اور لمبی عمر عطا کرے ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2020