• 24 اپریل, 2024

درود شریف بکثرت پڑھنے کی تازہ دعائیہ تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 28 اگست 2020ء کو خطبہ جمعہ کے آخر میں احباب جماعت کو درود شریف کثرت سے پڑھنے اور دعاؤں کی طرف توجہ دینے کے لئے درج ذیل الفاظ میں متوجہ فرمایا:
’’آجکل خاص طور پر اس مہینے میں بھی اور ہمیشہ جبکہ دشمنی بھی آجکل اپنے عروج پر اور زوروں پر ہے خاص طور پر پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی دعاؤں پر بہت زور دیں درود شریف پڑھنے پر بہت زور دیں اور جتنا اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جھکیں گے اتنا ہی جلدی اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے گا۔ ان دنوں میں خاص طور پہ دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی دعا کریں وہ مسلمان فرقے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر لگے ہوئے ہیں اور ان دنوں میں خاص طور پر جب دس محرم آتی ہے تو تاریخ ابھی تک تو یہی بتا رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں امام بارگاہوں پہ اور تعزیوں پہ یا مختلف جگہوں پہ حملے بھی ہوتے ہیں اور پھر کئی لوگوں کو شہید کیا جاتا دین کے نام پر شہید کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ عقل دے اور یہ سال اس سال کم از کم ایسی کہیں اطلاع نہ ملے کسی بھی ملک سے کہ جہاں مسلمانوں نے مسلمانوں کو مارا ہو اور اس حقیقت کو بھی جلد پہچاننے والے ہوں یہ مسلمان کہ اسلام کی فتح جو اللہ تعالیٰ نے مقدر کی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے ذریعہ سے ہی کی ہے اور ان کو یہ سمجھ آ جائے کہ ہماری کامیابی اب اسی میں ہے کہ زمانے کے امام اور مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی بیعت میں آ جائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق بھی عطا فرمائے۔‘‘ (آمین)

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2020