• 18 اپریل, 2024

آج کی دعا

اللّٰهُمَّ كَمَا أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِن خُلُقِي

(مسند احمد)

ترجمہ: اے اللہ ! جس طرح تونے مجھے خوش شکل بنایا ہے اسی طرح خوش اخلاق بھی بنا دے۔

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی آئینہ دیکھنے اور حُسن خلق کی دعا ہے۔

پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’یہ اللہ تعالیٰ کا رحم اور فضل ہی ہےجو اللہ تعالیٰ کے انعاموں کا وارث بناتا ہے اور ہمیں یہ نہیں پتا کہ کس ذریعہ سے قبول کئے جائینگے۔ اس لئے اس رحم اور فضل کو حاصل کرنے کے لئے اپنی عبادتوں اور اعلیٰ اخلاق کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے۔ ظاہری حالت بھی اور انسان کے چہرے کے تاثرات بھی اس کے اخلاق کی عکاسی کرتے ہیں ۔اس بارے میں صحابہ آپﷺ کے بارے میں کس طرح بیان کرتے ہیں

حضرت براء بن عازبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور خوش اخلاق تھے (صحیح بخاری)۔

لوگ خوش شکل ہوں تو تکبر پیدا ہوجاتا ہے۔ آپﷺ یہ دعا کیا کرتے تھےکہ اے خدا !جس طرح تونے مجھے خوش شکل بنایا ہے اسی طرح خوب سیرت بھی بنا دے‘‘۔

(خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 3اگست 2019)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2020