• 23 اپریل, 2024

حضرت ابوہرىرہؓ کے زىادہ احادىث بىان کرنے کى وجہ

حضرت ابو ہرىرہ رضى اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ تم تو کہتے ہو کہ ابو ہرىرہ رسول اللہ ﷺ کى حدىثىں بہت بىان کرتا ہے اور کہتے ہو کہ مہاجرىن اور انصارکو کىا ہوا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے اىسى حدىثىں بىان نہىں کرتے جىسے ابو ہرىرہ حدىثىں بىان کرتا ہے ۔

دراصل بات ىہ ہے کہ مىرے مہاجرىن بھائىوں کو بازاروں مىں سودا سلف کے لىن دىن کا شغل رہتا اور مىں جونہى اپنا پىٹ بھر لىتا ، رسول اللہ ﷺ سے چمٹا رہتا ۔ مىں حاضر رہتا جبکہ وہ غائب ہوتے اور مىں ىاد رکھتا اور وہ بھول جاتے اور مىرے انصار بھائى اپنے مالى کاروبار مىں مشغول رہتے اور مىں مساکىن اہل صفہ مىں سے اىک شخص تھا ۔

(بخارى، کتاب البىوع بَابُ مَا جَآءَ فِي قَوْلِ اللّٰهِ تَعَالٰى فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ)

پچھلا پڑھیں

اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ و خدام الاحمدیہ کیلاہوں، سیرالیون2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2021