• 19 اپریل, 2024

اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ و خدام الاحمدیہ کیلاہوں، سیرالیون2021ء

مکرم انىس احمد صاحب مربى سلسلہ و استاد طاہر احمدىہ سىکنڈرى سکول کىلاہوں تحرىر کرتے ہىں کہ محض اللہ تعالٰى کے فضل و کرم کے ساتھ مؤرخہ 10اکتوبر 2021 کو مجلس اطفال الاحمدىہ و خدام الاحمدىہ کىلاہوں کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کى توفىق ملى، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلىٰ ذَالِکَ ۔

تىارى اجتماع

اجتماع سے چند روز قبل تىارى شروع کر دى گئى ۔اطفال اور خدام کو علمى مقابلہ جات کى تىارى کروائى گئى۔اطفال و خدام کى مىٹنگ کى گئى جس مىں انہىں اجتماع کے حوالہ سے برىف کىا گىا ۔اسى طرح اىک مىٹنگ اراکىن عاملہ مجلس اطفال الاحمدىہ و خدام الاحمدىہ کى کى گئى اور اطفال و خدام کو بعض ذمہ دارىاں سونپى گئىں جس مىں مسجد کى صفائى، تىارى سٹىج، آب رسانى، اور بعض خدام کى کھانا پکوائى اور بعض کى کھانا سرو کرنے پر ڈىوٹىز لگائى گئىں تاکہ اجتماع احسن رنگ مىں انجام پا سکے۔

افتتاحى تقرىب

دعا اور صدقہ سےاجتماع کا آغاز کىا گىا۔ صبح 11:00 بجے سے اطفال اور خدام ىونىفارم مىں احمدىہ مسجد آنا شروع ہوگئے۔ 12:00بجے تلاوت،نظم اور خدام الاحمدىہ کے عہد سے اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ بعد ازاں حضور انور کا جلسہ سالانہ جرمنى2021ء سے بصىرت افروز اختتامى خطاب سنواىا گىا۔ اجتماع کى افتتاحى تقرىب احمدىہ مسجد کىلاہوں مىں منعقد ہوئى ۔

علمى مقابلہ جات

اطفال وخدام کو تىن گروپس ناصر ،طاہر اور مسرور مىں تقسىم کىا گىا۔اور انکے مابىن مختلف علمى مقابلہ جات کروائے گئے۔ جن مىں مقابلہ تلاوت، اذان، پىغام رسانى، حفظ ادعىہ واحادىث اور کوئز دىنى معلومات شامل تھے ۔جس مىں اطفال و خدام نے بھرپور شرکت کى ۔دوران اجتماع گاہے بگاہے نعرہ ہائے تکبىر بلند ہوتے رہے اور نعروں کے دوران اطفال و خدام کا جوش و ولولہ دىدنى تھا۔

بعد از نماز ظہروعصر،شاملىن کو ظہرانہ پىش کىا گىا اور ىوں اجتماع کے پہلے حصہ کا اختتام ہوا۔

ورزشى مقابلہ جات

اسى دن شام کو طاہراحمدىہ سىکنڈرى سکول کىلاہوں کے گراؤنڈ مىں ورزشى مقابلہ جات کروائے گئے۔ جن مىں دوڑ 100مىٹر،تىن ٹانگ دوڑ،رىلے رىس ،ثابت قدمى اور گروپس کے مابىن فٹ بال کا نمائشى مىچ کرواىا گىا ۔جس مىں اطفال وخدام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لىا۔

اختتامى تقرىبِ تقسىم انعامات

علمى و ورزشى مقابلہ جات مىں اعزاز پانے والے اطفال و خدام مىں انعامات تقسىم کئے گئے ۔مجموعى طور پر طاہر گروپ اول انعام کا حقدار قرار پاىا۔ بعد ازاں قائد مجلس مسٹرکومبر نے معاشرہ مىں خدام کا کردار اورىوسف سعىد صاحب سرکٹ مشنرى نے خدام الاحمدىہ کى تارىخ واغراض و مقاصد پر تقرىر کى ۔اجتماع کى اختتامى تقرىر خاکسارنے اىک مثالى طفل و خادم کے اوصاف پر کى اور ىوں اختتامى دعا کے ساتھ اس بابرکت اجتماع کا اختتام ہوا۔

کل شاملىن : 195

درخواست ِدعاہے کہ اللہ تعالىٰ تمام شاملىن اجتماع کے اىمان واخلاص مىں برکت ڈالے اور انکو اجتماع کى برکات اور مقاصد سے بھرپورحصہ پانے کى توفىق عطا فرمائے ۔آمىن ثم آمىن۔

(رپورٹ: انیس احمد۔مبلغ سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ