• 18 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

روحانی مائدہ الفضل دیدہ زیب رنگ برنگ پھولوں سے مزین ہوتا ہے

• مکرم ظریف احمد ۔میری لینڈ جماعت سلور سپرنگ امریکہ تحریر کرتے ہیں :
ماشااللّٰه روزنامہ الفضل روحانی مائدہ تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ ماشااللّٰه دیدہ زیب رنگ برنگے پھولوں سے بھی مزین ہے ۔ اللھم زد فزد۔ الله تعالی اس کی افادیت میں اضافہ کرتا چلا جائے، آمین۔ میرے پیش نظر مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف کا مضمون ’’ڈینگی بخار سے متعلق اہم معلومات اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ہے،‘‘ روزنامہ الفضل کے 15 نومبر 2021ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔

محترم ڈاکٹر محمد احمد اشرف کا یہ مضمون ناصرف سلاست سے مزین ہے بلکہ ایک جامع اور معتدل انداز میں تحریر کیا گیا ہے، اس مضمون کی متاثر کن خوبی یہ بھی ہے کہ ایلوپیتھی طریقہ علاج کیساتھ ہومیوپیتھک طریقہ علاج اور احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔

بعض اوقات جہاں ایلو پیتھی علاج فیل ہوجاتے ہیں وہاں ہومیوپیتھی علاج بسا اوقات اعجازی اثر دکھاتے ہیں، اور اگر مرض ہومیو پیتھی کے قابو میں نہ آئے تو مریض کی جان بچانا مقدم ہے پھر ایلوپیتھک ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ لازمی ہے۔

محترم ڈاکٹر محمد احمد اشرف کی طرح ہمارے طبی ماہرین کو ہر طریقہ علاج پر تحقیق کرنی چاہئے، شافی ذات تو الله تعالی کی ہے، ناجانے کس طریقہ علاج میں شفا مضمر ہو۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات