• 16 اپریل, 2024

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ نظم و مقابلہ اذان

مقابلہ نظم

مورخہ 04دسمبر 2019ءکو مقابلہ نظم منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔

آج کے اس مقابلہ نظم میں کل 18 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم منیر احمد منور صاحب، مکرم شمس اقبال صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے آخر پر مکرم منیر احمد منور صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم رانا شیراز احمد صاحب نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم خواجہ عبدالنور صاحب اور تیسری عزیزم صہیب ناصر صاحب نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ اذان

مورخہ 11دسمبر 2019ء کو مقابلہ اذان منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔

آج کے اس مقابلہ اذان میں 16طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم سہیل احمد ریاض صاحب اور مکرم شعیب عمر صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے آخر پر مکرم شعیب عمر صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا ۔آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم حافظ اویس قمر صاحب نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم اویس ملک صاحب اور عزیزم حافظ احتشام صاحب نے اور تیسری پوزیشن عزیزم رانا شیراز احمد صاحب نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(رپورٹ:حامد اقبال۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ