• 19 اپریل, 2024

دورہ سینیگال، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری

مکرم عبد الخالق اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری برائے انصار اللہ لندن نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کا مورخہ 14 تا 16 فروری 2020 کو دورہ کیا۔ اس دورہ میں مختلف ریجنز کا جائزہ لینے کے لئے دیہاتی جماعتوں میں جا کر احمدی احباب کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس دورہ کے دوران سب سے اہم کاام نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ سینیگال کے ساتھ میٹنگ تھی۔

مکرم عبد الخالق مورخہ 14 فروری کو گیمبیا کا دورہ مکمل کر کے شام کو سینیگال پہنچےاور اگلے دن مورخہ 15 فروری 2020ء پروگرام کے مطابق صبح 10 بجے مجلس انصار اللہ سینیگال کی نیشنل عاملہ اور مبلغین کرام کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس کی صدارت انہوں نے کی اور ان کی معاونت مکرم امیر سینیگال، نیشنل صدر مجلس انصار اللہ سینیگال اور نیشنل صدر مجلس انصار اللہ گنی بساؤ نے کی جو کہ دوپہر 2 بجے تک جاری رہی ۔ اس میٹنگ میں ’’گنی بساؤ‘‘ سے تین رکنی وفد صدر انصار اللہ گنی بساؤ کی قیادت میں شامل ہوا۔ اس میٹنگ میں عاملہ کے علاوہ مختلف ریجنز کے زعماء و نمائندگان بھی شامل ہوئے جن کی تعداد 34 تھی۔

دوران میٹنگ انچارج صاحب نے نیشنل عاملہ سے تعارف حاصل کرنے کے بعد ان کے شعبوں کے متعلق استفسار کیا اور ہر شعبہ کے قائد کو اس کے شعبہ کی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ کیا۔ نیز ہر طرح کی سرگرمیوں کی رپورٹ سے بر وقت مرکز کو مطلع کرنےکی ہدایات دی ۔میٹنگ کے بعد عاملہ ممبران اور دیگر احباب نے آئندہ جماعتی ذمہ داریوں کو بر وقت ادا کرنے کی کوشش کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں معزز مہمان کو سینیگال کے مشہور اور اہم مقامات کی سیر کروائی گئی۔ اگلے روز مورخہ 16 فروری 2020 کو ہیومینیٹی فرسٹ کینیڈا اور ہیومینیٹی فرسٹ سینیگال کے تعاون سے شروع ہونے والے نئے ہسپتال ’’مسرور ہسپتال‘‘ کا وزٹ کروایا گیا۔ جس میں دی گئ سہولیات کو مکرم عبد الخالق نے سراہا۔ ہسپتال کی کامیابی اور بنی نوع انسان کی خدمت کی توفیق پاتے رہنے کی دعا دی۔ ہسپتال کے وزٹ کے بعدان کو جماعتی نمائندگان کی معیت میں ڈاکار ائیر پورٹ پر جا کر الوداع کیا گیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرکزی نمائندگان کے دورہ جات کے شیریں ثمرات عطافرمائے اور نظام جماعت اور ذیلی تنظیموں کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی تمام توقعات پر پورا اترنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(حافظ مصور احمد مزمل)

پچھلا پڑھیں

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ مورخہ 28 فروری 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مارچ 2020