• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِیۡنَ

(سورۃ العنکبوت:31)

ترجمہ: اے میرے ربّ! اس فسادکرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔

یہ حضرت لوطؑ کی مفسد قوم پر غلبہ کی دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’ایک دعا جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائی ہے وہ آج کل کے حالات کے لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔ کیونکہ آج کل جو معاشرے کا حال ہے، گندگیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وہ دعا ہے رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۔ (العنکبوت:31) کہ اے میرے رب اس فساد کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔‘‘

(خطباتِ مسرور جلد4 صفحہ:535)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مارچ 2021