• 19 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 03۔مئی 2020ء

برطانوی وزیر اعظم کا اظہار تشکر/  قحط سالی کا اندیشہ/تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی /ہندوستان کی صورتحال/ایران میں چند مساجد کھولنے کا اعلان/برطانوی ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے/روس میں وبا کی شدت/یمن میں وبا سے نمٹنے کی صلاحیت کا فقدان/ادویات کی قلت کا امکان

متاثرہ افراد : 34لاکھ 46ہزار                           اموات: 2 لاکھ 44ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے لاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 62,406
2. اٹلی 28,236
3. برطانیہ 27,510
4. سپینٍ 24,824
5. فرانس 24,560
6. بیلجئم 7703

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 11لاکھ ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 75ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی 1لاکھ 31ہزار اور سپین میں 1لاکھ 17ہزار ہے۔

(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں 91 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح اموات میں تشویشناک حد تک 5ہزار 8سو کا اضافہ ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 14 لاکھ92ہزار
امریکہ 13 لاکھ84ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 2 لاکھ
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 51 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 61 ہزار
ملک 24 گھنٹے میں  متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
برطانیہ 6201 177458 71 1218
انڈیا 2293 37336 73 1147
پاکستان 1159 18770 26 432
جاپان 294 14839 38 492
روس 9623 124054 53 1222

https://covid19.who.int/

  • مسافر بردار طیاروں کی پروازوں کی بندش سے وسیع پیمانہ پر ادویات کے بحران کا اندیشہ ہے۔  ماہرین کے مطابق سامان کی تقریباً نصف تعداد  کی ترسیل مسافر طیاروں کے ذریعہ ہی ہوتی تھی جو کہ اب مکمل بند ہوچکی ہے۔ (Washington Post)
  • نئی دہلی میں ہائی کورٹ رجسٹری کے بعض ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔(انڈیا ٹوڈے)
  • کانپور میں مزید 11 پولیس اہلکاروں میں بھی کورونا کی تشخیص (انڈیا ٹوڈے)
  • راجستھان میں 24 نئے کیسز کا انکشاف (انڈیا ٹوڈے)
  • ماہرین کے مطابق انڈیا کی معیشت کو  سنبھلنے کیلئے کم از کم ایک سال درکار ہوگا۔ (انڈیا ٹوڈے)
  • برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  ان کی علالت کے دوران ڈاکٹرز  نے ان کی موت سے متعلق تشویش کی وجہ سے  اقدامات کرلئے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم  کورونا کے باعث کافی شدید علیل رہ چکے ہیں اور معجزانہ شفا حاصل ہوئی تھی۔- (سی این این)
  • وزیراعظم برطانیہ نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اپنے علاج کرنے والے 2 ڈاکٹرز کے نام پر Nicholas رکھ دیا۔دونوں ڈاکٹرز کا نام Nicholas  تھا۔ (سی این این)
  • دلائی لامہ  نے موجودہ حالات میں تمام دنیا کو یکجا ہوکر لڑنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا پیغام دیا ہے۔ (سی این این)
  • فرانس میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ حکومت کا مزید 2 ماہ تک سماجی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔ (سی این این)
  • برازیل میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد 421 تھی۔ واضح رہے کہ برازیل لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ متأثر ہونے والا ملک ہے۔ (سی این این)
  • کورونا وبا کے پیش نظر فلپائن نے ملک تمام اقسام کے فضائی آپریشن معطل کردئے ہیں۔ (سی این این)
  • تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں حکومت کی طرف سے  نرمی  کے اعلان کے بعد بعض تجارتی مراکز کھلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اسی طرح  بعض پارک اور گراؤنڈ وغیرہ بھی کھول دئے گئے ہیں۔ (سی این این)
  • برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حالات اتنے تشویشناک ہے کہ خدشہ ہے کہ وبا کے کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد یہاں چیزیں سنبھالنی مشکل ہوجائیں گی۔ یہاں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی حالت انتہائی غیر تسلی بخش ہے۔ خاص طور پر حالیہ جنگ و جھڑپوں کے بعد۔ (بی بی سی)
  • عالمی ادارہ کے مطابق دوران سال بھوک اور قحط سالی سے مرنے والوں کی تعداد میں دگنا اضافے کا اندیشہ ہے۔جس میں کورونا کی وجہ سے بھی شدت آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق  درج ذیل ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ ہے:

(بی بی سی)

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کورونا سے متأثرین کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ (بی بی سی)
  • ایران میں  مارچ سے بند کی گئیں چند مساجد کو آئیندہ سوموار سے کھولنے کا عندیہ (بی بی سی)-
  • برطانیہ میں کام کرنے والے  ڈاکٹرز میں سے نصف کے قریب اپنے حفاظتی سامان کا یا تو خود بندوبست کر رہے ہیں یا مختلف رفاحی اداروں سے  لے رہے۔ (بی بی سی)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 02 ۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 17، 03۔مئی 2020ء