• 25 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

معلومات درکار ہیں

مکرم مرزا مدثر احمد لکھتےہیں۔

خاکسار اپنے دادا جان حضرت مرزا عبدالحق مرحوم سابق امیر ضلع سرگودھا کے حالاتِ زندگی جمع کر رہا ہے تاکہ احبابِ جماعت کے استفادہ کےلئے اسے شائع کیا جاسکے۔

اس سلسلہ میں دنیا بھر میں پھیلےاحبابِ جماعت سے درخواست ہے کہ اگر ان کے پاس حضرت مرزا عبدالحق مرحوم کی کوئی تصویر، یا خط ہو یا ان کے علم میں ان کا کوئی واقعہ ہو تو وہ خاکسار کو بھجوا دیں تاکہ اسے کتاب میں شامل کرکے تاریخی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے۔

تصاویر اور خطوط وغیرہ سکین کرکے ای میل کے ذریعے یا وٹس ایپ کے نمبر پر بھجوائے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح اگرآپ نے ان سے متعلق کوئی واقعہ بیان کرنا ہو تو اسے اردو یا انگلش میں ٹائپ کرکے ای میل /وٹس ایپ کرسکتے ہیں یا پھر ہاتھ سے لکھ کر بھی درج ذیل ای میل پر بھجواسکتے ہیں۔

mudassar.ms@googlemail.com

براہِ کرم تصاویر یا واقعات ارسال کرتے وقت، اس کے مقام اور سال وغیرہ کا جس حد تک ممکن ہوسکے، درست تحریر فرمائیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

ولادت باسعادت

مکرم محمد کولمبس خان۔جرمنی لکھتے ہیں۔
مؤرخہ25مئی 2020ء کو اللہ تعالیٰ نے عزیزہ قرۃالعین خاں اور عزیزم حارث ابوالحسن کو میونخ۔ جرمنی میں بیٹے حمزہ علی سے نوازا ہے۔ جو مکرم مظفراحمد نتکانی آف تونسہ شریف۔ ڈیرہ غازی خان کا پوتا اور خاکسار کا نواسہ ہے۔ نومولود وقفِ نو کی تحریک میں شامل ہے۔ احباب کی خدمت میں درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ عزیز کو خادمِ دین بنائے اور صحت وسلامتی والی عمرِدراز عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر47، دو جون 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2020