• 23 اپریل, 2024

درخواست ہائے دعا

  • مکرم جاوید وانی۔ کشمیر سرینگر سے لکھتے ہیں۔

میں اپنے کزن کی بیٹی عزیزہ فرح ممتاز وانی بنت مکرم ڈاکٹر ممتاز الدین وانی کے لئے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں جو ان دنوں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا آپریشن ہے۔ مریضہ دو چھوٹے بچوں کی والدہ ہیں۔ تمام قارئین الفضل کی خدمت میں انکی جلد صحت و شفا ئے کاملہ و عاجلہ کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

  • مکرم محمد ظہیر احمد مربی سلسلہ۔گیمبیا، مغربی افریقہ سے یہ دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ

خاکسار کے ماموں مکرم محمود احمد کا موٹر سائیکل پر رکشے کی ٹکر سے ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔بائیں ٹانگ شدید زخمی اوردو سے تین جگہ سےفریکچر ہے۔ بازو بھی فریکچر ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو سے تین آپریشن ہو چکے ہیں۔اب حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ مگر کچھ زخم کافی گہرے ہیں جن کی وجہ سے کچھ پیچیدگی کا سامنا ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ خون شریانوں میں آسانی سے حرکت شروع کر دےتا کہ پاؤں بچ سکے اور اللہ تعالیٰ کامل شفاء عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ