• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 3 جولائی 2020ء

جرمنی میں Meat Industry سے منسلک کارکنان کی بدحالی/برطانیہ میں قرنطینہ پالیسی تبدیل/ہندوستان میں ایک روز میں انتہائی اضافہ/سکاٹ لینڈ کے وزیر کی برطانوی قرنطینہ پالیسی پر تنقید/جاپان میں اب کوئی ایمرجنسی نہیں لگے گی/تھائی لینڈ حکومت انتہائی پرعزم/اسرائیل میں مزید 1000 متأثرین

اعدادو شمار

متاثرہ افراد: 1کروڑ 8لاکھ 97ہزار                        اموات: 5لاکھ 21ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5445710
یورپ 2747810
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1115561
جنوب مشرقی ایشیا 860785
افریقہ 329796
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 219543

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2671220 127858 54271 725
2 برازیل 1448753 60632 46712 1038
3 روس 661165 9683 6718 176
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 32ہزار

اموات: 10ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ7ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 168061 2844 8728 95
2 مصر 71300 3120 1485 86
3 نائجیریا 27110 616 626 13

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 2لاکھ 76ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 55لاکھ 01ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 9لاکھ 57ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ میں 7لاکھ 82ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 37ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ86ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 5سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جرمنی میں کورونا اقدامات میں جہاں Meat Industry کے انتہائی متأثر ہونے کی خبریں گردش میں رہی ہیں وہیں حال ہی میں ایک  کارکن نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ  ان سے انتہائی انتھک محنت کروائی جاتی ہے مگر کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات وغیرہ نہیں  اپنائے جاتے، سخت ترین زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔بعض کارکنان نے اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انہیں  مشترکہ  تنگ رہائش میں رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی غیر انسانی  ہیں۔ (DW)
  • برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے جاری قرنطینہ میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تقریبا 50 سے زائد ممالک سے آنے والوں  کو اس  قرنطینہ سے مستثنی قرار دیا ہے۔ان ممالک میں جرمنی ، فرانس،سپین اور اٹلی بھی شامل ہے۔ البتہ امریکہ سے آنے والے مسافروں کو  اس سے  استثناء حاصل نہیں ہوسکے گا۔ (الجزیرہ)
  • ہندوستان میں کورونا متأثرین کی تعداد میں  مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس تعداد میں 20 ہزار سے زائد  متأثرین کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے  بعد کل تعداد اب 6 لاکھ 25 ہزار ہوچکی ہے۔ (الجزیرہ)
  • سکاٹ لینڈ کے ایک وزیر نے برطانوی حکومت کے  قرنطینہ پالیسی میں تبدیلی کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی غیر مناسب اقدام ہے۔ بہرحال سکاٹ لینڈ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ LOW RISK COUNTRIES پر اس پالیسی کو اپنانے کا سوچ سکتا ہے۔  اسی طرح انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برطانیہ کی طرف سے  Middle-Risk Countries کی فہرست تیار کرنا انتہائی مشکل امر ہے۔ (الجزیرہ)
  • جاپان میں  کورونا متأثرین کی  تعداد میں خاطر خواہ کمی آنے کے بعد جہاں تمام پابندیاں ختم کرلی گئی تھیں۔ گزشتہ  ہفتہ  کیسز میں اضافہ کے بعد حکومتی نمائندہ نے  اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ عموماً  مختلف اشیائے خوردنوش  سے منسلک کاروبار کے مقامات پر ہوا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی ایمرجنسی کا اطلاق  اب نہیں کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
  • تھائی لینڈ میں گزشتہ مہینہ میں کورونا متأثرین میں  انتہائی واضح کمی کے بعد اب حکومت   نارمل روٹین کے مطابق  تمام امور بجالانے کی بابت انتہائی پرعزم ہے۔ (الجزیرہ)
  • اسرائیل میں  کورونا کے  1000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد اب تک متأثرین کی کل تعداد 27542 ہوچکی ہے جبکہ  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 325 ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

تعلیم الاسلام پرائمری سکول قادیان سے تعلیم الاسلام کالج ربوہ تک کا سفر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جولائی 2020