• 20 اپریل, 2024

فضائل قرآن مجید

فضائل قرآن مجید
(کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام)

جمال و حسن قرآں نور جانِ ہر مسلماں ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا
بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلامِ پاک رحماں ہے
بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں
نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہے
کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز
اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے
خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو
وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے
ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لاعلمی
سخن میں اس کے ہمتائی کہاں مقدور انساں ہے

(براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ 182مطبوعہ 1882ء)

Beauty of the Holy Qur’an
The grace and beauty of the Qur’an Is the light and life of every Muslim; The moon is the beloved of others, Our beloved is the Qur’an.
I searched everywhere, Its peer could not be found; Why, after all, should it not be unique: It is the Holy Word of the Gracious Lord.
Every word in it is a living And everlasting spring; No orchard has such quality, Nor is there a garden like it.
The Word of the Gracious God Has no equal; Be it a pearl from Umman, Or a ruby from Badakhshan.
How can the word of man Equal the word of God? There is divine power; here is helplessness; The difference is so obvious!
In knowledge and eloquence, How can man equal Him; Before Whom even the angels Confess ignorance.

[Brahin-e-Ahmadiyya, Ruhani Khaza’in Vol. 1, pp. 198-204]

(برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے احباب جماعت احمدیہ پھیل چکے ہیں ۔جماعتی پروگراموں میں روایت کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام مترنم آواز میں پڑھا جاتا ہے ،لیکن اکثر بچے اور نوجوان جو اردو زبان بول چال کی حد تک جانتے ہیں اسے سمجھنے سے محروم رہتے ہیں ۔ روزنامہ الفضل آن لائن گاہے گاہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام مع انگریزی ترجمہ شائع کرے گا تاکہ ایسے جماعتی پروگراموں میں بھی ترجمہ پڑھا جاسکے نیز والدین گھروں میں بھی بچوں کو اس روحانی مائدہ کے معانی بھی بتا سکیں ۔ ادارہ )

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 03 اگست 2020ء