• 20 اپریل, 2024

اعلان نمایاں کامیابی

جماعت احمدیہ امریکہ نے 3 اگست سے 13 اگست 2020ء تک ناصرات و اطفال کے چودھویں حفظِ قرآن کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں بچیوں کی تعداد 34 اور لڑکوں کی تعداد 42 تھی۔ جو سارے امریکہ سے قابلیت کی بنیاد پر چُنے گئے تھے۔ مورخہ 13 اگست بروز جمعرات نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں میرا پوتا عزیزم عبد الباری عمر 15 سال غیر معمولی کارکردگی کی بُنیاد پر لڑکوں میں اوّل قرار دیا گیا اور میری پوتی عزیزہ عائشہ صباحت عمر 13 سال بھی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر بچیوں میں اوّل رہی۔ نیز میرے دو نواسے عزیزم صفوان احمد اور عزیزم فاران احمد اور میری نواسی عزیزہ راضیہ فیضان نے بھی اس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ احباب کرام دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی دین و دُنیا میں کامیابیاں عطا فرماتا رہے آمین۔

خاکسار

عبد الکریم قدسی USA

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2020