• 20 اپریل, 2024

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا بابرکت انعقاد

سال 2006 ء میں حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ کی پرشفقت اجازت سے جامعۃ المبشرین سیرالیون کا قیام عمل میں آیا۔ الحمدللہ۔ اس بابرکت جامعہ سے طلباء تعلیم و تربیت حاصل رکے میدانِ عمل میں خدمات بجالارہے ہیں۔

مورخہ 31 ؍ اگست بروزسوموار جامعۃ المبشرین کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعقاد ہوئی۔ تقریب سے قبل مکرم امیر صاحب سیرالیون مولانا سعیدالرحمٰن صاحب اور جامعہ کے سٹاف کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعہ کے امور اور طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ انعقاد مولانا سعیدالرحمٰن صاحب کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم محمد ییرو کمارا نے تلاوتِ قرآن کریم پیش کی۔

کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر یہ ایک مختصر تقریب تھی۔مکرم امیر صاحب نے ایک مختصر خطاب میں طلباء کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔ عزیزم حسن نوحا نے ثالثہ، عزیزم محمد عثمان نے ثانیہ اور عزیزم جبریل احمد نے اولیٰ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ مجلسِ علمی میں عزیزم محمد ییرو کمارا بہترین طالب علم اور نور گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سالانہ کھیلوں کا باقاعدہ انعقاد نہ ہوسکا۔ تقسیم انعامات کے بعد دعا ہوئی اور طلباء اور اساتذہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ اساتذہ اور طلباء کو ان کی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(عبدالہادی قریشی، نمائندہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اکتوبر 2020