• 25 اپریل, 2024

رپورٹ عطیہء خون Walewale زون ۔ گھانا

احمدیت نام ہے خدمتِ انسانیت کا۔ اسلام احمدیت ،مخلوقِ خدا کی بھلائی کا دوسرا نام ہے ۔حضرت مسیحِ موعود ؑ نے فرمایا ہے ’’مرا مطلوب و مقصودو تمنا خدمت خلق است‘‘

دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعتِ احمدیہ اپنی بساط کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے۔خدمتِ خلق کا ایک ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہے۔ جس سے زندگیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔ غانا کا ایک زون Walewale کہلاتا ہے۔ غانا کے شمال میں یہ ایک نوزائیدہ زون ہے۔یہ گھانا کاپسماندہ علاقہ ہے جہاں کے دیہات میں کچی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں۔

ا س زون میں پانچ سرکٹس ہیں ۔مجلس خدام الاحمدیہ کے تحت یہاں خون کا عطیہ دینے کا پروگرام بنایا گیا۔ اس کے لئے انہوں نے تین ہفتے کے لئے دورے کر کے سرکٹس کی جماعتوں میں موجود خدام کو اس نیک کام کے لئے آمادہ کیا خصوصاً نو مبائعین کو۔ اس کام کے لئے خدام کو اپنی جماعتوں سے سفر کر کےزونل ہیڈ کوارٹرز Walewale آنا تھا اور اس نیک کام میں شریک ہونا تھا۔

خدا کے فضل سے ان خدام کو Walewale کے میونسپل ہسپتال میں اپنے خون کے عطیات دینے کی توفیق ملی۔اس کارِ خیر سے قبل لیبارٹری کے انچارج مکرم عبدالرحیم صاحب نے اپنی مختصر تقریر میں خون دینے کے بارے میں لوگوں میں موجود بعض غلط فہمیوں کو دور کیا اور خون دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خدا کے فضل سے 10 جماعتوں کے 32 خدام کو اپنے خون کے عطیات دینے کی توفیق ملی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان خدام کی یہ نیک مساعی قبول فرمائے اور اس کے بڑے با ثمر نتائج نکلیں۔ آمین۔

٭…٭…٭

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) غانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2020