• 25 اپریل, 2024

یوم بانیان مذاہب

جماعت احمدیہ سسکاٹون کے تحت مؤرخہ 3؍دسمبر 2022ء کو مسجد بیت الرحمت میں ’’بانیان مذاہب کے دن‘‘ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چھ بڑے مذاہب، عیسائت، ہندوازم، بدھ ازم، سکھ ازم، بہائیت ، اور اسلام سے تعلق رکھنے والے مقررین کو مدعو کیا گیا تا وہ اپنے اپنے مذہب کے عقائد کے بارہ میں اور مذاہب کے حوالہ سے امن اور اتحاد کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ جو کہ اس تقریب کا مرکزی خیال تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے ترجمہ سے ہوا۔ جس کے بعد محترم راشد صاحب لوکل سیکرٹری تبلیغ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور معزز نمائندگان کا تعارف کروایا۔بعد ازاں مقررین نے اپنے مذہب کے عقائد اور اس حوالہ سے مذہبی ہم آہنگی پر تقاریر کیں۔

درج ذیل مقررین نے تقریب میں خطاب کیا:
Leela Sharma لیلا شرما صاحبہ، ہندو سوسائٹی سسکاٹون کی سابقہ صدر نے ہندوازم کی نمائندگی کی۔

‏Pastor Garth Ewer Fisher پادری گارت ایور فشر صاحب جو کہ میہنو نائٹ Mennonite چرچ کے سربراہ ہیں انہوں نے عیسائیت کی نمائندگی کی۔

‏Valerie Senyk ویلری سینک جو کہ بہائیوں کی روحانی اسمبلی کے ممبر ہیں انہوں نے بہائیت کی نمائندگی کی۔

‏Aman Deep Singh امن دیپ سنگھ صاحب نے سکھوں کی نمائندگی کی۔

جبکہ Siri Nanda Thero سری نندہ تھیرو نے جو کہ ایک بدھ پادری ہیں اور Mediterranean سنٹر میں بدھ ازم پڑھاتے ہیں انہوں نے بدھ مذہب کی نمائندگی کی۔

ان تمام مقررین نے اپنے بنیادی عقائد کی رو سے مذاہب کے مابین مشترکہ اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اور خصوصی طور پر تقریب کے موضوع کو اجاگر کیا کہ تمام مذاہب کا مشترکہ عقیدہ کہ سب روحانی طور پر ایک ہیں اور انسانیت کی خدمت سب کا فرض ہے۔

جماعت احمدیہ کے افراد نے اس اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ بہائیت کی نمائندہ Senyk سینک صاحبہ نے اس مجلس کو بہت سراہا ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت اور ہم آہنگی کے لئے ایک احسن قدم قرار دیا۔ اور دیگر مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے لئے اس قسم کی مجالس کو ہر ماہ منعقد کرنے پر زور دیا۔

(مترجم: مجید احمد بشیر)

(رپورٹ: راشد احمد سیکرٹری تبلیغ سسکاٹون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

گمشدہ اونٹنی