• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔آراء۔تجاویز

مکرمہ طاہرہ زرتشت ناز۔ناروے ایڈیٹر صاحب کے نام اپنے مراسلہ میں لکھتی ہیں اللہ تعالٰی آپ کی گراں قدر مساعی کو قبول فرمائے جو کہ آپ ان حالات اور اس دور میں بجا لانے کی توفیق پا رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اس روحانی مائدہ یعنی روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے اور معاونت کی بھی توفیق بخشے ۔ آمین

ہماری ایک نواسی ہے ۔جس کا نام ماہرہ قدوس ہے۔ اور عمر صرف چار سال ہے۔ وہ ایسے ایسے سوال کرتی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ مجھ سے ایک سوال جو بار بار کیا وہ یہ تھا کہ نانی جان جب میں چونسٹھ سال کی ہو جاؤں گی تو اس وقت آپ میں سے کون کون زندہ ہوگا اور دنیا کیسی ہوگی ۔ اور اس میں کیا کیا ہوگا۔ پہلے تو اس کے سوال سے میں حیران ہوئی۔پھر اسی وقت خاکسار نے یہ اشعارلکھنے کی توفیق پائی۔ اسے بھی سنائے اور تشریح سمجھائی ۔

ہمیں چونکہ جو حالات اس وقت دنیا میں ہر طرف دکھائی دیتے ہیں دینِ اسلام کے خلاف ، جن کی چبھن دل میں محسوس ہوتی اور آزردہ کرتی رہتی ہے اسی کے تناظر میں مندرجہ ذیل غزل عطا ہوئی ۔

جو خاکسار اپنے پیارے اخبارروزنامہ الفضل لندن آن لائن کے لئے بھیج رہی ہے۔

اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں ۔ اپنی ٹیم تک ہمارے نیک جذبات پہنچا دیں ۔

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ نظم و مقابلہ اذان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2020