برطانیہ ،یورپی یونین کی ویکسین پالیسی اپنانے کا خواہاں/برطانوی محکمہ صحت نے کئیر ہومز میں ہلاکتوں کو رومی تماش بینوں کی طرح بیٹھ کر دیکھا/برطانیہ میں مزید نرمی/جنوبی افریقہ میں حکومت نے قرنطینہ مہیا کردئے/برازیل میں ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم/سپین میں بعض علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن/عالمی ادارہ صحت کی گزارش/ایران میں نئی پابندیوں کا نفاذ
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ11لاکھ اموات: 5لاکھ25ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 5575482 |
یورپ | 2737869 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 1135604 |
جنوب مشرقی ایشیا | 888732 |
افریقہ | 342415 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 221794 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 2724433 | 128481 | 53213 | 623 |
2 | برازیل | 1496858 | 61884 | 48105 | 1252 |
3 | روس | 674515 | 10027 | 6632 | 168 |
افریقہ |
کل متأثرین: 4لاکھ 32ہزار اموات: 10ہزار 6سو ریکور ہونے والے: 2 لاکھ7ہزار (africanews) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 177124 | 2952 | 9063 | 108 |
2 | مصر | 72711 | 3201 | 1412 | 81 |
3 | نائجیریا | 27564 | 628 | 454 | 12 |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 3لاکھ 95ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 58لاکھ 96ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 9لاکھ 84ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ میں 7لاکھ 90ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 46ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 92ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 5سو کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں برطانیہ نے یورپی یونین کی ویکسین پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ ادویات کا بآسانی دستیاب ہونا اور باقی بجٹ کے معاملات میں آسانی ہے۔ (دی گارڈئین)
- برطانوی Care Homes میں ہونے والی اموات کی کثرت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ماہر امراض نے کہا ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت نے Care Homes کے متأثرین کو مرتے ہوئے اس طرح دیکھا ہے جیسے زمانہ قدیم میں رومی لوگ Gladiators کے ہاتھوں ہلاکتیں دیکھا کرتے تھے۔ (دی ٹائمز)
- برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ اب مختلف کیفے اور حجام کی دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ (دی گارڈئین)
- جنوبی افریقہ میں ایسے تمام متأثرہ افراد کیلئے حکومت نے قرنطینہ سینٹر مہیا کرنا شروع کردئے ہیں جنہیں اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میسر نہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ پورے براعظم میں سب سے زیادہ متأثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک متأثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ (افریقن نیوز)
- برازیل میں متأثرین کی تعداد میں انتہائی اور مسلسل اضافے کے باوجود صدر مملکت نے حال ہی میں ملک میں جاری ماسک پہننے پر پابندی کا خاتمہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے بعد برازیل میں سب سے زیادہ متأثرین ہیں۔اور پورے برازیل میں عوام صدر کے کورونا سے نمٹنے میں ناکامی کی بابت سراپا احتجاج ہیں۔ بعض جگہوں پر ایسے بینرز بھی اٹھائے گئے ہیں جن پر یہ تحریر درج ہے:
?57000 Covid Deaths? So what (الجزیرہ)
- سپین میں متأثرین کورونا میں ایک مرتبہ دوبارہ اضافہ ہونے سے حکام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ چنانچہ حکومت نے Catalonia کے علاقہ میں تقریبا 2 لاکھ افراد پر کرفیو کا نفاذ کردیا ہے جس کا مقصد اس علاقہ میں کورونا کی روک تھام ہے۔ (الجزیرہ)
- عالمی ادارہ صحت نے تمام متأثرہ ممالک سے گزارش کی ہے کہ اس وبا کے خلاف پہلے سے بڑھ کر متحرک ہوا جائے اور اس کے سدباب کی بھرپور کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ (الجزیرہ)
- ایران میں کورونا کی نئی وبا آنے کے بعد ملک گیر پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایسے تمام افراد جو پبلک مقامات پر ماسک نہیں پہنتے اور دیگر حفاظتی اقدامات نہیں کررہے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان صدر حسن روحانی نے اپنے حالیہ بیان میں کیا۔ (الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)