• 25 اپریل, 2024

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

بقعتہ النور عمران صاحبہ جرمنی سے لکھتی ہیں:
جس طرح غسل کرنے سے تازگی ملتی ہے اسی طرح الفضل روحانی غسل کا کام روزانہ کرتا ہے۔ روحانی جسم ترو تازہ ہو جاتا ہے۔ نیز جس طرح مکینک مشین کی ٹیو نگ کرتا ہے تو وہ مشین پہلے سے بڑھ کر Production کرتی ہے۔ یہ اخبار بھی روزانہ ہماری ٹیونگ کرنے رونق افروز ہوتا ہے۔ اور ہم اپنے اندر تیزی اور نیکی میں بڑھوتی پاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے اخبار کو دن دونی رات چونی تر قیات سے نوازتا چلا جائے اور یہ ہماری آ بیاری کا کام کرتارهے۔ آمین

مَیں نے کسی جگہ پڑھا تھا کہ کسی مضمون کی تعریف پر کسی نے کہا تھا کہ :۔

خط ان کا بہت خوب، عبارت بہت اچھی
اللہ کرے ….. زور قلم اور زیادہ

مَیں اسے قدرے تبدیلی کے ساتھ الفضل کو یوں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ:۔

الفضل جماعت کا بہت خوب، عبارت بہت اچھی
اللہ کرے …… زور قلم اور زیادہ

٭…٭…٭

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021