• 19 اپریل, 2024

قرارداد تعزیت

قرارداد تعزیت

بر شہادت

مکرم سید طالع احمد شہید واقف زندگی

ہم ممبران بورڈ روزنامہ الفضل آن لائن لندن، دنیا بھر میں بسنے والے قارئین الفضل آن لائن کی طرف سے مکرم سید طالع احمد واقف زندگی کی شہادت پر پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ و بیگم صاحبہ مد ظلہا العالی، مکرم سید ہاشم اکبر صاحب و بیگم صاحبہ، مکرمہ سطوت طالع صاحبہ مع بچگان، مکرمہ امتہ الناصر نصرت قادر صاحبہ، مکرم عابد خان صاحب، دیگر تمام افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دنیا بھر کے احمدی احباب و خواتین سے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتا جائے۔ لواحقین کا حامی و ناصر ہو اور ان تمام کو صبروحوصلہ دے۔ آمین۔

مکرم سید طالع احمد ابن مکرم سید ہاشم اکبر گھانا کے دورہ پر تھے اور اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ شہادت کا رتبہ پا کر اللہ کو پیارے ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مکرم سید طالع احمد شہید کی سیرت کے بہت ہی خوبصورت اور حسین پہلو اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 3 ستمبر 2021ء میں بیان فرمائے۔ جن سے نہ صرف مکرم سید ہاشم اکبر و مکرمہ سطوت طالع صاحبہ کے سرفخر سے بلند ہوئے بلکہ جماعت کے ہر فرد کو ایسے ہونہار جوان کی سیرت کو اپنی زندگی کے سفر میں مشعل راه بنانے اور دوران خدمت، اللہ کی راہ میں پیش کرنے پر فخر ہے اور اپنے پیارے امام کے حضور ہر فرد جماعت یہ عہد کر رہا ہے کہ اے خلیفۃ المسیح! ہم ’’طالع‘‘ کی خوبیوں کو اپناتے ہوئے اسلام احمدیت کا عَلم بلند رکھیں گے۔ ان شاء الله۔

پیارے حضور نے مرحوم کے لئے ہمارے بہت ہی پیارے، پیارا وجود وقف کی روح کو سمجھنے والا اور اس عہد کو حقیقی رنگ میں نبھانے والا، ایسا تھا جسے بعض دین کا گہر اعلم رکھنے والے بھی نہیں سمجھتے، شہید ہو کر بتا گیا کہ میں خلافت کا حقیقی مددگار بنا ہوں، اے پیارے طالع! میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً تم نے اپنے وقف اور عہد کے اعلیٰ ترین معیاروں کو حاصل کر لیا۔ اور بالخصوص ان مبارک الفاظ سے تو سید ہاشم کے خاندان کے سروں کو بلند کر گئے کہ ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی اور روحانی آل ہونے کا حق بھی اس نے ادا کر دیا اور اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسا دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں سے تھا تو محرم کے مہینہ میں اس کو قربانی کے لئے چنا ایک ہیرا واقف زندگی کا تھا‘‘۔

اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے۔آمین۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے آقا، تمام افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سب کو طالع شہید کے اعلیٰ کردار کو اپنانے کی توفیق دے۔ آمین۔

ہم ہیں دعا گو ممبران بورڈ الفضل آن لائن لندن

ابو سعید

ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن

4 ستمبر 2021ء

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

سخت زبان کے استعمال میں حکمت