• 25 اپریل, 2024

لوحِ دل پہ بس حدیث یار میں لکھتا رہوں

لوحِ دل پہ بس حدیث یار میں لکھتا رہوں
مجھ میں ظاہر یار ہو اور اس میں میں دکھتا رہوں

ایک جاں کافی نہیں ہے شکر نعمت کے لئے
یار کی خاطر جیوں مر مر کے میں جیتا رہوں

مالکِ کوثر کا میخانہ رہے قائم سدا
لوگ مے پیتے رہیں اور جام میں بھرتا رہوں

کر نہ پائے میرے آقا کو کبھی گھائل عدو
تیر طلحہ کی طرح ہاتھوں پہ میں کھاتا رہوں

سربلندی کے لئے اسلام کی، بازو کٹیں
بن کے مثل جعفر طیار میں اڑتا رہوں

اپنا اپنا کام ہم کرتے رہیں اے ذوالمنن
معاف کرتا رہ خطا جب جب بھی میں کرتا رہوں

راستہ میرا ہو اللہ کی رضا کا راستہ
یوں امامِ وقت کے پیچھے ہی میں چلتا رہوں

(انصر رضا۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ