• 25 اپریل, 2024

اعلانِ وفات

مکرم ابو اثماراٹھوال مربى سلسلہ ىہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہىں کہ:
خاکسار کے چچا مکرم رشىد احمد اٹھوال ولد چوہدرى فضل احمد اٹھوال  صاحب19 اکتوبر 2021ء بروز منگل شام 4:30 پر 58 سال کى عمر مىں بقضائے الہى وفات پا گئے ہىں۔ انا للہ و انا الىہ راجعون۔ مرحوم کچھ  عرصے سے پھىپھڑوں کى  بىمارى مىں مبتلا تھے۔ اور وفات سے اىک ہفتہ  قبل طبعىت زىادہ خراب ہونے پر ہسپتال مىں داخل تھے جہاں ان کا علاج جارى تھا لىکن 19 اکتوبر 2021ء بروز منگل شام 4:30 پر 12 ربىع الاوّل کے روز اپنے خالق حقىقى سے جا ملے۔

مرحوم کے خاندان مىں احمدىت ان کے دادا چوہدرى اللہ داد اٹھوال صاحب کے ذرىعہ سے آئى جب خلافت اولىٰ کے آخر مىں 1913ء مىں اٹھوال گاؤں پورے کا پورا آغوش احمدىت مىں آگىا۔ آپ کے والد چوہدرى فضل احمد اٹھوال صاحب کو فرقان فورس مىں شامل ہونے کا اعزاز بھى حاصل ہے۔ نىز آپ کے تاىا مکرم نىامت احمد اٹھوال نے تقسىم پاکستان کے وقت خدام الاحمدىہ کے ساتھ مل کر ڈىوٹى دىتے ہوئے شہادت کا مقام پاىا۔

آپ کو بطور سىکرٹرى تحرىک جدىد ،قائد مجلس اور صدر جماعت احمدىہ خدمت کى توفىق ملى۔ آپ کى پہلى شادى مکرمہ ثروت صاحبہ سے ہوئى۔ ىہ رفاقت تقرىباَ 23 سال رہى۔ اور 2018 مىں ان کى وفات ہوگئى۔ اس کے بعد 2020ء مىں ان کى دوسرى شادى مکرمہ منوّرہ پروىن بنت ظفر احمد صاحب مرحوم کے ساتھ طے ہوئى ۔لىکن آ پ کى دونوں  بىوىوں مىں سے کسى کے ہاں اولاد نہ ہوئى۔

*آپ کے بڑے بھائى مکرم منىر احمد انجم صدر جماعت احمدىہ برسل اىسٹ،بىلجئىم بىان کرتے ہىں کہ۔
مىرا بھائى بہت صابر و شاکر ،دھىمے مزاج کا مالک، سفىد پوش ،اور خدا تعالىٰ کا شکر گزار بندہ تھا، کبھى اپنى تنگدستى کو کسى دوسرے کے سامنے  بىان نہىں کىا ۔

*آپ کے بڑے بھتىجے مکرم اعجاز احمد صدر جماعت احمدىہ Bad Kreuznach جرمنى بىان کرتے ہىں کہ
آپ دھىمے مزاج کے مالک تھے۔آپ کو مختلف جماعتى عہدوں پر خدمت کى تو فىق ملى۔ آپ کو بطورقائد مجلس خدام الاحمدىہ خدمت کى بھى توفىق ملى ۔آپکے دور ِقىادت مىں ہى جماعت احمدىہ کا الگ قبرستان بھى منظور ہوا۔ جس کے لىے خدام کے ساتھ مل کر انہوں نے اس جگہ کى صفائى اور پھر اس مىں پودے لگا کر باؤنڈرى بنوائى۔

*آپکے بھتىجے مکرم شىراز احمد صاحب بىان کرتے ہىں کہ
مرحوم کو بطور سىکورٹى گارڈ خدمت کى تو فىق مل رہى  تھى ۔اور اس بات پر خوش ہوتے تھے کہ شکر ہے کسى رنگ مىں ہى سہى  جماعتى خدمت کى تو فىق مل رہى ہے۔ اور اکثر ىہ ذکر کرتے تھے کہ جماعتى خدمت کے ذرىعے خدا تعالىٰ کے بہت فضل ہوتے ہىں اور خدا تعالىٰ اس الاؤنس  مىں بہت برکت ڈالتا ہے۔ مرحوم نے  بىمارى کى شدت اور تکلىف کو بڑے حوصلے سے برداشت کىا۔

  آپ کى فىملى مىں ان کى اہلىہ منورہ پروىن کے علاوہ آپ نے اپنے پىچھے 3 بھائى نصىر احمد، منىر احمد، سعىد اقبال اور 2 بہنىں۔ نصىراں بى بى اور عذرا ناہىد سوگوار چھوڑى ہىں۔ اللہ تعالىٰ مرحوم  سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے۔ آمىن۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ