• 24 اپریل, 2024

اعلان ولادت

• مکرم عبدالنور۔مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ یہ اعلان کرواتے ہیں :
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مؤرخہ 25 اکتوبر 2021ء بروز سوموار خاکسار کو دوسری بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت نومولودہ کا نام تاشفہ نور رکھا ہے۔ نیز وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شمولیت کی منظوری عنایت فرمائی ہے۔ نومولود مکرم عبدالشکور کی پوتی جبکہ مکرم شاہد احمد مرحوم کی نواسی ہے۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات عطا کرے۔ نیک، صالحہ و خلافت کی خادمہ بنائے نیز والدین کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ