• 18 اپریل, 2024

قارئین کی طرف سے بذریعہ الفضل حضور انور کو مبارکباد

• مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب ،سسکا ٹون۔ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں :
روزنامہ الفضل آن لائن کے 18نومبر2021ء کے شمارے میں حضرت مسیح پاک علیہ الصلوۃ و السلام کے بابرکت خاندان میں شادی کی پُر مسرت تقریب کے کامیاب و کامران انعقاد کی خبر پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا اور خدا تعالیٰ کی حمد سے بھی بھر گیا۔ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ساری دعائیں اس جوڑے کے حق میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین

خاکسار اپنے سارے خاندان کی طرف سے اپنے پیارے آقا سیدنا و امامنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز، حضرت سیّدہ آپا جان مد ظلہا العالی کی خدمت اقدس میں آپ کے نواسے کی شادی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارک صد مبارک پیش کرتی ہے اور اسی طرح سےدولہا دلہن کے والدین کی خدمت میں دونوں خاندانوں کے بابرکت وکامیاب ملاپ اور شادی کی پُر مسرت تقریب پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔خاکسار مسیح پاک علیہ السلام کے خاندان کے اس نو بیاہتا شادی شدہ جوڑے کی خدمت میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے یہ دعائیہ اشعار پیش کرتی ہے۔

؎اہلِ وقار ہوویں فخرِ دیار ہوویں
حق پر نثار ہوویں مولیٰ کے یار ہوویں
بابرگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں
یہ روز کر مبارک سُبحٰنَ مَنْ یَّرَانِی

• مکرمہ درثمین احمد ۔جرمنی سے تحریر کرتی ہیں :
18نومبر2021ء کے شمارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے بابرکت خاندان میں شادی کی پُر مسرت تقریب کے انعقاد کی خبر پڑھ کر دل مسرت سے اور خدا تعالیٰ کی حمد و ثنا سے لبریز ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور کی ساری دعائیں اس نوبیاہتا جوڑے کے حق میں قبول و منظور فرمائے ۔ آمین۔

خاکسار اپنے سارے خاندان کی جانب سے پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، حضرت سیدہ آپا جان مد ظلہا العالی کی خدمت اقدس میں آپ کے نواسے کی شادی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارک باد پیش کرتی ہے اور اسی طرح نوبیاہتا جوڑے کے والدین اور عزیز و اقارب کی خدمت میں تہنیتی پیغام ارسال کرتی ہے ۔ اللّہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا کی تمام حسنات سے نوازے، ہمیشہ اپنے فضلوں کے سایہ تلے رکھے۔ آمین

؎اہلِ وقار ہوویں فخرِ دیار ہوویں
حق پر نثار ہوویں مولیٰ کے یار ہوویں
بابرگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں
یہ روز کر مبارک سُبحٰنَ مَنْ یَّرَانِی

• مکرمہ مبارکہ شاہین ۔جرمنی سے تحریر کرتی ہیں :
آج کے الفضل میں پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نواسے کی شادی خانہ آبادی کی پُر مسرت تقریب کی خبر پڑھی، دل باغ باغ ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ بہت مبارک فرمائے، خوشیوں بھری زندگی ملے، نیک نسلیں تاقیامت چلیں۔ پیارے آقا ایدہ اللہ، سیدہ آپا جان، دولہا، دلہن کے والدین، سب عزیزو اقارب کو یہ شادی بہت بہت مبارک ہو،

اک سےہزار ہوویں، مولا کے یار ہوویں
بابرگ و بار ہوویں، حق پر نثار ہوویں

اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا کی حسنات سے نوازے، ہمیشہ اپنے فضلوں کے سایہ تلے رکھے۔ ہمارے بچوں کی بھی قسمتیں نیک کرے، اپنے فضلوں سے نوازے آمین۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین نومبر 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ