• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 05 جون 2020ء

مصر میں  کورونا کی ویکسین کی آڑ میں غلط علاج/برطانوی اکانومی کی بدحالی/فلائٹ آپریشن دشوار/امریکی ائرلائن کی سروس میں اضافہ/لاطینی امریکہ کے حالات مزیدخراب/ایران میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ/برازیل میں اموات میں انتہائی اضافہ/الجیریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا رجحان/اردن میں لاک ڈاؤن میں نرمی / امریکی  مظاہرین کو ٹیسٹ کروانے کی تلقین/برطانوی دواساز کمپنی نے 2 بلین ویکسین تیار کرنے کی حامی بھرلی/ برطانیہ میں ماسک لازم قرار

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :66لاکھ52ہزار                       اموات: 3 لاکھ92ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,084,517
یورپ 2,211,148
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 587,030
جنوب مشرقی ایشیا 322,863
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 188,393
افریقہ 121,104

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecover ہونے والوں کی تعداد28لاکھ 82ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4لاکھ 85ہزار لوگ  شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل 2 لاکھ 55ہزار جبکہ روس  میں2لاکھ 12ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1 لاکھ 29ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار8سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • مصر میں  کورونا  وائریس  کی ویکسین   کیلئے آنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اطلاعات کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر  دراصل ویکسین کی بجائے  معصوم بچیوں کے اعضاء نکالنے آیا تھا۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ میں کورونا سے متأثرہ اکانومی کے بدترین اثرات آہستہ آہستہ  سامنے آرہے ہیں  چنانچہ حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق بے روزگار افراد کا تخمینہ  scale  کے مطابق   19.3  رہا جو کہ گزشتہ مہینے محض 9.3تھا۔(الجزیرہ)
  • دنیا بھر میں کورونا کے باعث متأثر ہونے والے فلائٹ آپریشن  آہستہ آہستہ بحالی کی طرف آرہے ہیں البتہ حکام کے مطابق  اب ان حالات میں فلائٹ آپریشن انتہائی مشکل ہونے لگ گئے ہیں جہاں احتیاطی تدابیر کی وجہ سے  مسافروں کو ہر وقت  ماسک پہننے پڑ رہے ہیں وہیں فلائٹ عملہ عموما مکمل حفاظتی کٹس میں دکھائی دے رہا ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکی ائیر لائنز نے کورونا  سے متأثر ہونے ک بعد دوبارہ بحالی پر  مزید نئی فلائٹس کا اجراء کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ، جس سے ادارے کو زیادہ زر موصول ہونے کا امکان ہے۔(الجزیرہ)
  • کورونا کے باعث لاطینی امریکہ میں جہاں حالات انتہائی گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں ، ارجنٹینا میں اکانومی   مسلسل خسارے کا شکار ہے نتیجةً  اب تک کی صورتحال کے مطابق مقامی انڈسٹری میں  ساڑھے 35 فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔ جس بابت ماہرین انتہائی پریشان ہیں(الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا کے باعث متأثرین میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  اس تعداد میں  3574 کا مزید اضافہ ہوا ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے لگا۔ اب تک کی اموات کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح   میکسکیو میں اموات کی تعداد  11 ہزار کے قریب ہے۔(الجزیرہ)
  • افریقی ملکوں میں سب سے زیادہ متأثر ہونے والے الجیریا میں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کا رجحان ہے۔ چنانچہ  وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آہستہ آہستہ تجارتیں کھولنے کا ارادہ ہے۔ پہلے  تعمیراتی شعبہ جات کھولے جائیں گے ، پھر روزمرہ کی ضروریات ، آہستہ آہستہ   سبزیوں اور پھلوں کی طرف آیا جائے گا۔اسی طرح  اسی  تسلسل میں 14 جون سے مزید شعبہ جات کھولے جائیں گے(الجزیرہ)
  • اردن نے بھی ملک گیر جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد ہفتہ سے مساجد ، چرچ اور دیگر  ہوٹل وغیرہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کھولے جاسکیں گے۔(الجزیرہ)
  • امریکہ میں جاری احتجاج وغیرہ سے منسلک حکام کی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام حاضرین وشاملین احتجاج کو چاہئیے کہ اب اپنے اپنے کورونا  ٹیسٹ کروائیں تاکہ کسی قسم کے خطرہ سے بچا جاسکے۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ  کی سہولت بھی مظاہرین کے لئے دستیاب بنا دی گئی ہے۔(الجزیرہ)-
  • دوا ساز کمپنی  AstraZeneca نے تقریباً 2 بلین Doses کورونا ویکسین کی دینے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  دیگر مختلف اداروں کے تعاون سے  کمپنی رواں سال اور اگلے سال تک یہ تعداد  باقی پسماندہ ممالک کے علاوہ خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ کو دے گی۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ نے عوامی مقامات خاص کر پر ہجوم اور پبک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جون 2020