• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 5 جولائی 2020ء

 سنگاپور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے Tracing Watch کا استعمال /برطانوی Tracing App کی ناکامی پر معاملہ الجھن کا شکار/امریکی صدر کورونا سے نمٹنے کیلئے انتہائی پر عزم/امریکہ نے کورونا علاج میں ممد دوا کی 3 ماہ کیdose خرید لی/سعودی عرب میں کورونا کیسز میں انتہائی اضافہ/عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوین دوا پر  مزید تجربات سے روک دیا/فلپائن میں کیسز میں اضافہ /سعودی عرب میں مقیم امریکی سفیر کی واپسی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ12لاکھ94ہزار                      اموات: 5لاکھ31ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5697954
یورپ 2757556
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1153157
جنوب مشرقی ایشیا 918591
افریقہ 356666
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 223915

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2776366 129226 51933 1290
2 برازیل 1539081 63174 42223 1252
3 روس 674515 10027 6736 134
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 64ہزار

اموات: 11ہزار 1سو

ریکور ہونے والے : 2 لاکھ22ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 187977 3026 10853 74
2 مصر 74035 3280 1324 79
3 نائجیریا 28167 634 603 6

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 83ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 60لاکھ 79ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 9لاکھ 90ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ میں 8لاکھ 94ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 50ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 87ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 8سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • سنگاپور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے Tracking Watch دریافت کی گئی ہے جو فی الحال  ایسے بوڑھے اشخاص میں شناختی نمبر کی رجسٹریشن کے ساتھ تقسیم کی جارہی ہے جن کے پاس سمارٹ فون موجود نہیں۔ اس گھڑی کی مدد سے  ایسے تمام افراد کو کورونا ہونے کی صورت میں بروقت اور ہروقت Trace کیا جاسکے گا۔ (بی  بی سی)
  • برطانوی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ Tracing App میں مختلف مراحل میں  ناکامی کے بعد  ادارے نے دیگر مختلف 2  Tech Firms پر معاملہ انڈیلنا شروع کردیاہے۔اور یہ معاملہ مزید پیچیدگی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ (بی بی سی)
  • امریکی صدر کے مطابق امریکہ وائریس کے خلاف  شاندار فتح کے دہانے پر کھڑا ہے۔انہوں نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے پھیلاؤ پر سب سے پہلے تو چین کو مجرم قرار دینا چاہئیے۔ (بی بی سی)
  • امریکی دوا ساز کمپنی کی دریافت کردہ Covid-19 drug remdesivir کی آئندہ 3 ماہ کی تمام Dose امریکہ نے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق 5لاکھ کی تعداد میں یہ دوا امریکہ کے مختلف بڑے ہسپتالوں میں تقسیم کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دوا کورونا سے  صحتیابی کا دورانیہ کم کرنے میں ممد ہوسکتی ہے۔ (بی بی سی)
  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے hydroxychloroquine اور ایڈز کی دوا کو ملا کر کورونا مریضوں کے  علاج کیلئے مزید  ٹیسٹوں سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس دوا کے استعمال کے نتیجہ میں شرح اموات میں خاطرخواہ کمی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • فلپائن میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز میں 2434  کاانتہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد  کل تعداد  44254 ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق  کیسز میں اضافہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ہوا ہے۔ (الجزیرہ)
  • سعودی عرب میں موجود امریکی سفیر نے سعودی  عرب میں کورونا کیسزمیں اضافہ کے بعد  وطن واپسی اختیار کرلی ہے۔ علاوہ ازیں کافی امریکی خاندان بھی ان حالات میں واپس امریکہ روانہ ہوچکے ہیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ