جانوروں پر رحم کرنا
آنحضرتﷺ رحمۃ للعالمین کی شفقت اور رحم سےبے زبان جانور بھی حصہ پاتے تھے۔ آپ ﷺ گھر کے پالتو جانوروں کے بارے میں تاکیداً خیال رکھنے کا ارشاد فرماتے۔ بے زبان پالتو جانور وں کا اگر ٹھیک طرح سے آرام اور کھانے کا خیال نہ رکھا جائے تویہ ظلم کرنا اللہ کی طرف سے سزا کا موجب بن جاتا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت کو بلی کو تکلیف دینے کی وجہ سے سزا دی گئی۔ اس نے بلی کو بند کر کے بھوکا مار دیا۔ نہ کھانا دیا نہ پانی۔ اور نہ اس کو چھوڑا کہ وہ چوہے وغیرہ کھا کر گزارہ کر سکے۔ اس ظلم کی وجہ سے وہ آگ میں دھکیل دی گئی۔
(بخاری کتاب الانبیاء)
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔کینیڈا)