• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کہ 25؍اگست 2020ء کو میرے بڑے بھائی مکرم عطاءالرحیم حامد صاحب مقیم امریکہ کا بیٹا عزیز عطاءالحی صاحب اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے اس دارفانی سے رخصت ہوگیا ہے۔ انَّاللّٰہِ و انَّا الَیہ رَاجعُون۔ مرحوم خالدِ احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندہری کا پوتا تھا۔ بوقت وفات اس کی عمر پچاس سال تھی۔

ان کی نماز جنازہ 28؍اگست بروز جمعہ مسجد بیت الہادی ہیرس برگ امریکہ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر ادا کی گئی جو مکرم عبداللہ ڈیبا صاحب (مبلغ سلسلہ) نے پڑھائی۔ بعدازاں قریبی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ تدفین کے بعد مبلغ سلسلہ نے اجتماعی دعا بھی کروائی۔

عزیز عطاء الحئی بہت نیک، خوش مزاج، والدین کا خدمت گزار، ہر ایک سے عزت و وقار سے پیش آنے والا اور سب سے ہمدردی کرنے والا تھا۔ اس کے چہرے پر ایک پُروقار مسکراہٹ دکھائی دیتی تھی۔ مرحوم بہت ہردلعزیز اور ہر ایک سے حسنِ سلوک کرنے والا تھا۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس کی تدفین کے موقع پر مشہور Wallmart چین سٹور (جہاں عزیز کام کیا کرتا تھا) کے کارکنان کثیر تعداد میں آئے اور انہوں نے اپنے انداز میں تعزیت کا اظہار کیا۔

مرحوم نے اپنے پیچھے والدین، ایک بہن، دو بھائیوں اور ایک نوجوان بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیز عطاءالحی کو جنت الفردوس میں مقامِ قرب سے نوازے اور جملہ پسماندگان کو اس عظیم صدمہ کے موقع پر صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(عطاء المجیب راشد۔ امام مسجد فضل لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 ستمبر 2020