• 19 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 24؍ستمبر 2022ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ غائب اور ایک نماز جنازہ حاضر پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ عذرا اقبال باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم محمد پرویز اقبال صاحب (ہنسلو نارتھ یوکے)

16؍ستمبر 2022 کو 55 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ پابند صوم و صلوٰۃ اور نظام جماعت سے پیار اور اطاعت کا تعلق رکھنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کے میاں ہنسلو نارتھ میں منتظم ایثار اور لوکل سیکر ٹری صنعت و تجارت کے طور پر خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

نماز جنازہ غائب

مکرم انوارالحق خان صاحب (ربوہ)

8؍اگست 2022 کو 74 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم صوم وصلوۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، بلند ہمت، صابر وشاکر ، دینی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور مالی قربانی میں بھرپور حصہ لینے والے ایک نیک ، شریف النفس اور مخلص انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ