• 18 اپریل, 2024

تقریبِ رخصتانہ

مکرم عبدالمنان ۔برطانیہ سے تحریر کرتے ہیں
خاکسار کی پیاری بیٹی عزیزہ نداء السلام کی تقریب رخصتانہ مؤرخہ 13اکتوبر 2021ء کو منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام سے ہوا بعد ازاں مہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا اور دعا کے ساتھ رخصتی عمل میں آئی ۔ اگلے دن لڑکے والوں کی جانب سے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاگیا۔ بچی کا نکاح مؤرخہ 13 دسمبر 2020ء کو ہمراہ عزیزم محمد مطیع اللہ درانی ابن مکرم مظفر احمد درانی سے بعوض ایک لاکھ چوبیس ہزار روپیہ حق مہر پر پڑھا گیا۔

قارئین الفضل سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولا کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے ہر لحاظ اور جہت سے بہت بابرکت فرمائے نیز اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا اور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ