• 24 اپریل, 2024

تربیتی سیمینار

مورخہ 21 نومبر 2021ء بروز اتوار مجلس خدام الاحمدیہ ریجن رائن لنڈ فالس کے زیر انتظام ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ریجنل ناظم تربیت مکرم سید البار احمد صاحب نے ریجنل قائد مکرم حزقیل مظفر صاحب سے مشاورت اور ان کی منظوری کے بعد پروگرام کو حتمی شکل دی۔ مکرم واصب احمد صاحب ریجنل نائب قائد، مکرم مظفر احمد طاہر صاحب، مکرم ظہیر احمد بٹر صاحب اور مکرم جواد احمد صاحب نے اس پروگرام کے سلسلہ میں خصوصی تعاون کیا۔

پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے تھا، یعنی 12 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک۔

ایجنڈا: تلاوت قرآن کریم، ایک اردو تقریر اور اس کے بعد سوال و جواب اور آخر میں شکریہ اور دعا۔

مکرم سید البار احمد صاحب نے اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض سر انجام دئے۔ آپ نے سب سے پہلے سیمینار کا ایجنڈا بتایا۔ اس کے بعد مہمانان خصوصی کا تعارف کرایا۔ جن میں خاکسار ریاض محمود باجوہ مربی سلسلہ (آنریری)جماعت احمدیہ نوئے ویڈ، مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ وٹلش، مکرم ظفر اللہ اسلام صاحب مربی سلسلہ ٹریئر و لکسمبرگ شامل تھے۔

شیڈول کے مطابق 12 بجے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم مصباح الرحمان ثاقب صاحب مجلس نوئے ویڈ نے سورۃ التغابن آیات 2 تا 5 کی نہایت خوش الحانی سے تلاوت کی اور ان آیات قرآنیہ کا اردو ترجمہ بھی پیش کیا۔

اس کے بعد مکرم فیضان احمد صاحب مجلس ٹریئر نے ان آیات کا جرمن ترجمہ پیش کیا۔

پروگرام کی صرف ایک ہی تقریر اردو تھی، جو خاکسار نے کی۔ موضوع تھا ’’تعلق باللہ اور قبولیت دعا‘‘۔ تقریر کے لئے 20 منٹ تھے۔ قرآن کریم سے اس موضوع سے متعلقہ مواد کی روشنی میں نہایت اہم ارشادات خداوندی شاملین کے سامنے پیش کئے گئے۔ حتی الامکان کوشش کی گئی کہ اس اہم موضوع پر ضروری باتوں سے خدام کو روشناس کرایا جائے۔

پروگرام کا دلچسب مرحلہ تقریر کے بعد سوال و جواب کی صورت میں شروع ہوا جو 2 بجے تک جاری رہا۔ دیگر دونوں مربیان کرام نے نہایت وضاحت سے آسان پیرائے میں خدام کے سوالات کے جوابات دئے۔ زیادہ تر سوالات کا تعلق ’’تعلق باللہ‘‘، ’’خلافت‘‘، اور ’’قبولیت دعا‘‘ کے موضوعات سے تھا۔

مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب اور مکرم ظفر اللہ اسلام صاحب نے باری باری تمام سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات سے نوازا۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔

آخر میں ریجنل ناظم تربیت مکرم سید البار احمد صاحب نے مربیان کرام اور دیگر خدام کا شکریہ ادا کیا کہ سب نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس قدر وقت دیا اور سیمینار کی رونق بنے۔

مکرم ناظم صاحب تربیت کی درخواست پر خاکسار نے اختتامی دعا کرائی۔

یہ پروگرام ویبکس پر گیا گیا (یعنی آن لائن)۔ ریجن کی کل 17 مجالس میں سے سب کی نمائندگی ہوئی۔ مجموعی طور پر سیمینار میں خدام کی حاضری تقریبا 140 تھی۔

شامل خدام نے پروگرام کو تربیتی نکتہ نظر سے ایک مثبت اقدام قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ ایسے مفید پروگرام منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔

(رپورٹ: ریاض محمود باجوہ ۔ نمائندہ الفضل آن لائن جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ