• 18 اپریل, 2024

استغفار کی طرف توجہ کی ضرورت

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’پس استغفار بھی دعا ہی ہے اور جب انسان اپنے گناہوں سے اور اپنی کمزوریوں کو سامنے رکھتے ہوئےدعا کرتا ہے تو ایک رقّت اور جوش پیدا ہوتا ہے اور ہونا چاہئے۔ دل میں ایک درد پیدا ہونا چاہئے۔صرف منہ سے اَسْتَغْفِرُ اللّٰه، اَسْتَغْفِرُاللّٰه کہنے اور توجہ اللہ تعالیٰ کی بجائے کہیں اور رہنے سے مقصد پورا نہیں ہوتا …اور اللہ تعالیٰ کے فضل پر نگاہ رکھنے کے لئے ہروقت خدا تعالیٰ پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے،اس سے جُڑے رہنے کی ضرورت ہے… استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے اور اس کے بندوں کا حق ادا کرنے کی ضرورت ہے…اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ…استغفار کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔ اپنے پچھلے گناہوں کی بخشش اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے طلب کرنے والے ہوں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کرکے پھر اس کی بھرپور کوشش کرنے والے ہوں۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 24فروری 2017ء)

پچھلا پڑھیں

تربیتی کلاسز جماعت احمدیہ تنزانیہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 فروری 2020