• 20 اپریل, 2024

قرآن پڑھے

حضرت عُبیدہ مُلیکی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اے اہل قرآن! قرآن پڑھے بغیر نہ سو یا کرو اور اس کی تلاوت رات کواور دن کے وقت اس انداز میں کرو جیسے اس کی تلاوت کرنے کا حق ہے۔ اور اس کو پھیلاؤ اور اس کو خوش الحانی سے پڑھا کرو اور اس کے مضامین پر غور کیا کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔

( مشکاۃ المصابیح کتاب الفضائل باب فضائل القرآن حدیث نمبر2210)

سھل بن معاذ جُہنی ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو دو تاج پہنائے جائیں گے جن کی روشنی سورج کی چمک سے بھی زیادہ ہو گی جو ان کے دنیا کے گھروں میں ہوتی تھی۔ پھر جب ان کے والدین کا یہ درجہ ہے تو خیال کرو کہ اس شخص کا کیا درجہ ہو گا جس نے قرآن پر عمل کیا۔

(ابوداؤد کتاب الوتر باب ثواب قراءۃ القرآن حدیث نمبر 1453)

پچھلا پڑھیں

آداب معاشرت (ملاقات کے آداب) (قسط 7)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مارچ 2023