• 19 اپریل, 2024

الفضل میں سے اقتباس پڑھ کر خطبہ جمعہ دیں

دنیا بھر کی حکومتوں نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر مساجد میں اجتماع پر پابندی لگادی ہے۔ ہمارے موجودہ امام حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس تناظر میں مؤرخہ 27مارچ 2020ء کو خطبہ جمعہ کی جگہ ایک پیغام احبابِ جماعت کو دیا جو MTA پر براہِ راست نشر ہوا۔ اس پیغام میں حضورِ انور نے احبابِ جماعت کو گھروں میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

’’جمعہ بھی گھر کے افراد مل کر پڑھیں اور ملفوظات میں سے یا جماعتی کتب میں سے یا حضرت مسیح موعودؑ کی دوسری کتب میں سے یا الفضل میں سے یا الحکم سے یا کسی اور رسالہ سے کوئی بھی اقتباس پڑھ کر خطبہ دیا جا سکتا ہے۔ اور گھر کے افراد میں سے کوئی بالغ لڑکا یا مرد جمعہ بھی پڑھا سکتا ہے اور نمازیں بھی پڑھا سکتا ہے۔‘‘

روزنامہ الفضل لندن آن لائن پہلے صفحہ پر قرآن، حدیث، حضرت مسیح موعودؑ کے رشحاتِ قلم اور فرمان خلیفۂ وقت یعنی حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات دیتا ہے۔ عالمگیر احبابِ جماعت، جماعت کے اس دیرینہ اخبار سے اقتباس کا چناؤ کر کے خطبہ جمعہ گھروں میں دیں۔

اللہ تعالیٰ جلد یہ تکلیف دہ صورتحال ختم کرے اور ہم دوبارہ مساجد میں اکٹھا ہو کر نمازیں پڑھیں اور اپنے پیارے امام کے خطبہ جمعہ سے مستفیض ہوں۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

بدی اور گناہ سے پرہیز

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ